Amal Ne Kaam Ana Hai

Book Name:Amal Ne Kaam Ana Hai

نے فرمایا: لَا ‌تَحْقِرَنَّ ‌مِنَ ‌الْمَعْرُوفِ ‌شَيْئًا، وَلَوْ اَنْ تَلْقَى اَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ یعنی کسی نیکی کو حقیر نہ جانو...! اگرچہ اپنے (مسلمان ) بھائی کے ساتھ خوش دلی کے ساتھ ملنے کی نیکی ہو۔([1])

اللہ پاک عقیدۂ شفاعت پر پکّا ایمان رکھنے، اللہ پاک کی رحمت پر بھرپور اُمِّید لگائے رکھنے اور ساتھ ہی ساتھ نیک کام کرتے رہنے، گُنَاہوں سے بچتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

بہارِ شریعت موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں اَلْحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن جس کا نام ہے بہارِ شریعت Bahar e shariyat متعارِف کروائی ہے *صدر الشّریعہ، مولانا امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اِصطلاحات اور لُغت اِس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں * ایپلی کیشن میں جدید اور مختلف انداز میں سرچ کرنے کی سہولت موجود ہے *آپ ایک لفظ یا 2، 3 مختلف الفاظ بھی لکھ کر تلاش بھی کر سکتے ہیں *سرچ کو مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں اردو کی بورڈ (Keyboard) کی سہولت ہےتاکہ ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر و الصلۃ والآداب، باب استحباب طلاقۃ الوجہ عند اللقاء، صفحہ:1014، حدیث:2626۔