Amal Ne Kaam Ana Hai

Book Name:Amal Ne Kaam Ana Hai

ایک جگہ کہتے ہیں:

گنہ گاروں کو ہاتف سے نویدِ خُوش مآلی ہے

مُبارَک      ہو     شفاعت     کے     لئے     احمد     سا     والی     ہے([1])

وضاحت: یعنی غیب سے گنہگاروں کو اچھے اَنجام کی خُوشخبری سُنائی گئی ہے، یہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ اے گنہگارو! مُبارَک ہو...!! مُحَمَّدِ مصطفےٰ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تمہاری شفاعت فرمائیں گے۔

یہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا شفاعت سے متعلِّق عقیدہ ہے اور عَمَل مُبارَک دیکھئے! ساری زِندگی فرائِض تو فرائِض رہے، واجِبات تو واجِبات رہے، آپ سنّتوں اور مُسْتَحَبَّات پر بھی اِسْتقامت کے ساتھ عَمَل کرتے دِکھائی دیتے ہیں۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں باتیں ضروری ہیں؛ شفاعت کا عقیدہ بھی پکّا رکھنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ عَمَل بھی لازمی کرتے رہنا ہے۔

عمل نے کام آنا ہے

پیارے اسلامی بھائیو! شَفَاعت بھی حق ہے، اللہ پاک کی رحمت بھی حق ہے، اس سب کے باوُجُود نیک اَعْمَال بہت ضروری ہیں کیونکہ قیامت کے اِمتحان کی اَصْل بنیاد اَعْمَال ہی پر رکھی گئی ہے۔ قیامت کے دِن ہم سے ہمارے اَعْمال کے متعلِّق پُوچھا جائے گا، اَعْمال تَوْلے جائیں گے، اَعْمال نامے کھولے جائیں گے، اللہ کریم کی بارگاہ میں حاضِری ہو گی اور ضرور ہو گی، اللہ پاک فرماتا ہے:


 

 



[1]... حدائقِ بخشش، صفحہ:183۔