Faizan e Rabi ul Awwal

Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal

تفسیر صراط الجنان میں اِس آیتِ کریمہ کے تحت لکھا ہے: معلوم ہوا !اللہ پاک  کی بارگاہ میں  حُضور پُرنور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعظیم اور توقیر انتہائی مطلوب اور بے انتہا اَہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہاں اللہ پاک نے اپنی تسبیح(پاکی) پر اپنے حبیب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعظیم و توقیر کو مُقَدَّم فرمایا ہے۔جو لوگ ایمان لانے کے بعدآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعظیم کرتے ہیں،اُن کے کامیاب اور بامراد  ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے:

فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۱۵۷) ۹،الاعراف:۱۵۷)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو وہ لوگ جو اُس نبی پر ایمان لائیں  اور اُس کی تعظیم کریں  اور اُس کی مدد کریں  اور اُس نور کی پیروی کریں  جو اُس کے ساتھ نازل کیا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

(تفسیر صراط الجنان  ،۹/۳۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ ماہِ میلاد!ہم رَبِیْعُ الْاَوَّل کےفضائل  اوراس کی  برکتوں کے بارے میں سُن رہے تھے۔رَبِیْعُ الْاَوَّل کی عظمتوں کے کیا کہنے! اِسے کائنات کی سب سے زیادہ عظمت و شان والی ہستی یعنی پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے خاص نسبت حاصل ہے۔اِسی نسبت نےاِس  مہینےکی شان و عظمت کو چار چاند لگادئیے اور اِس کی بارہویں رات کو نورانی بنا دیا ہے،کیونکہ اِس مہینےمیں ربِّ کریم کی سب سے بڑی رحمت  ہم گناہگاروں کو نصیب ہوئی اور اپنا  محبوب ہمیں  عطافرمایا،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اِس رحمت ملنے پر اللہ پاک