Hairat Ka Medan

Book Name:Hairat Ka Medan

ٹینشن کا علاج

مدینے کے سُلطان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : انسانی دِل کی ہر جنگل میں ایک شاخ ہے تو جو اپنے دل کو اِن تمام شاخوں کے پیچھے ڈال دے، اللہ پاک پروا ہ نہیں کرے گا کہ کسی جنگل میں اُسے ہلاک کردے اور جو اللہ کریم پر توکُّل کرے وہ اُسے گھاٹیوں سے بچائے گا۔([1])  

مشہور مفسر قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : انسان کا دِل ایک ہے مگر اس کے لئے فکریں غم بہت ہیں *روٹی *کپڑا *مکان *بیماریوں کا علاج *آپس کی مخالفتیں وغیرہ وغیرہ فکروں غموں کے جنگل ہیں، جن میں سے ہر ایک کا تعلق اِنسان کے دِل سے ہے۔ مزید فرماتے ہیں: توکل کرنے والے مومن پر رنج و غم اوّلاً آئیں گے نہیں، اگر آئیں گے تو پانی کی طرح بہہ جائیں گے، اگر کچھ ٹھہر بھی گئے تو دِل ان کا اثر نہیں لیتا، دل اللہ کی یاد میں گم رہتا ہے۔([2])

توکل کرنے والے راحت میں

تابِعی بزرگ، حضرتِ ابوفَروہ جَزَری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک شخص نے مجھ سے خواب میں کہا: کیا تم نہیں جانتے کہ توکُّل کرنے والے ہی آرام میں ہوں گے، میں نے عرض کی : اللہ کریم آپ پر رحم فرمائے، کس چیز سے آرام میں ہوں گے؟ فرمایا : دنیا کے غموں اور حساب کی سختی سے۔ اللہ کی قسم ! اِس خواب کے بعد سے میں کبھی جلدی یا تاخیر


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب التوکل والیقین، صفحہ:677، حدیث:4166۔

[2]...مرآۃ المناجیح،جلد:7، صفحہ:123و 124 ملتقطًا۔