Book Name:Hairat Ka Medan
سے رِزْق ملنے پر رنجیدہ نہیں ہوا کیونکہ جوتوکُّل اپنا لیتا ہے اللہ پاک اس کی مُرادوں کو پورا فرماتا ہے، رِزْق کے ساتھ ساتھ بھلائی بھی اِس کی طرف چلی آتی ہے۔([1])
اللہ پاک ہمیں تَوَکُّل کی دولت نصیب فرمائے، یہ جو ہم اپنے مستقبل کی فِکْر میں پریشان رہتے ہیں، کل کی روزی کہاں سے آئے گی؟ بڑھاپا کیسے گزرے گا؟ بچوں کا کیا بنے گا؟ وغیرہ۔ ان باتوں کی پیشگی پلاننگ کرنا اور بات ہے مگر ان باتوں کو لے کر پریشان ہو جانا، نماز، روزے کی فِکْر کی بجائے صِرْف و صِرْف انہی باتوں کی فِکْر میں لگ جانا، یہ اچھا نہیں ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اللہ پاک کی رحمتوں پربھروسہ رکھیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں اَلْحَمْدُ للہ! دعوتِ اسلامی کے IT ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند، موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے۔ جس کا نام ہے: بہارِ شریعت (Bahar e Shariyat) *مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں * ایپلی کیشن میں جدید اور مختلف انداز میں سرچ کرنے کی