Hairat Ka Medan

Book Name:Hairat Ka Medan

ہم سب یہاں قید ہیں۔ اللہ پاک نے کرم فرمایا، ہم پر مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رحمتوں سے سایہ فرمایا، ہماری رُوح کو طاقت دینے کے لئے رُوحانی غذا یعنی قرآنِ کریم نازِل فرمایا۔ ہم پر لازِم ہے کہ نبئ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا دامنِ رحمت مَضْبُوط پکڑیں اور قرآنِ کریم پر عَمَل کرتے ہوئے اِس حیرت کے میدان سے کامیاب ہو کر نکل جائیں۔([1])  

پریشانیوں سے نکلنے کا طریقہ

ایک شخص تھا، جو پریشانیوں میں گِھرا ہوا تھا، وہ اپنا دُکھڑا لے کر ایک نیک بندے کی خِدْمت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں، جو کام کرتا ہوں، وہ اُلٹا ہو جاتا ہے، کیا کروں؟ نیک بندے نے پوچھا: بیٹا! اِسْٹیمپ(Stamp یعنی مہر) دیکھی ہے؟ بولا: دیکھی ہے۔ پوچھا: کیا یہ جانتے ہو کہ اسٹیمپ (Stamp یعنی مہر) پر لکھائی کیسے ہوتی ہے ....؟کہنے لگا: اُس پر اُلٹی لکھا ئی ہوتی ہے۔ فرمایا: کیا یہ بتا سکتے ہووہ سیدھی کیسے ہوتی ہے؟ جواب دیا:   جب مُہْر(Stamp) کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں۔ فرمایا: جس طرح مُہر(Stamp) اپنا ماتھا ( یعنی پیشانی) کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اُس کے اُلٹے اَلْفَاظ بھی سیدھے ہوجاتے ہیں، اِسی طرح تُو بھی وضوکر کے مسجد جا اور اپنے خالِق و مالِک کے حُضُوْر ماتھا ٹیک ( یعنی سجدہ کر)  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہو جائیں گے۔([2])

پُرسکون، اچھی زندگی

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اللہ پاک کی فرمانبرداری اِختیار کریں گے، گُنَاہ


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:57، جلد:1، صفحہ:407 خلاصۃً۔

[2]...فیضانِ نماز،سجدے کے فضائل،  صفحہ:258۔