Faizan e Ameer e Muawiya

Book Name:Faizan e Ameer e Muawiya

کے حق میں بھی مختلف دُعائیں فرمائیں، آخر حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے متعلق یہی دُعا کیوں فرمائی کہ اِلٰہی! معاویہ کو ہدایت یافتہ بھی بنا، ہدایت دینےوالا بھی بنا۔

اس سُوال کا جو جواب علّامہ اِبْن حَجَرْ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے دیا ہے، کیا کمال کی بات ہے! فرماتے ہیں:ایسی دُعا جو دُنیا و آخرت کے بلند مراتب دِلانے والی ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ایسی دُعا صِرْف اُسی کے لئے فرما سکتے ہیں جس کے متعلق آپ جانتے ہوں کہ یہ بندہ ان مراتب کا اَہْل ہے اور ان مراتب کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ([1])

مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکو یہ شان عطا فرمائی ہے کہ آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم صِرْف ظاہِر کو نہیں دیکھتے، باطِن کو بھی مُلاحظہ فرماتے ہیں، حُضُور جانِ کائنات صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سامنے والے کی قابلیت کو دیکھ کر دُعا فرماتے تھے، حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے متعلق بھی جب دُعا فرمائی تو یقیناً اپنے یقینی عِلْم کے ذریعے ان کی قابلیت کو پہچان لیا کہ حضرت امیر مُعَاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہادِی بننے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں اور مَهْدِی بننے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، لہٰذا آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا کی: اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ ھَادِیًا مَہْدِیاً (اِلٰہی! معاویہ کو ہدایت دینے والا بھی بنا، ہدایت یافتہ بھی بنا دے)۔

گویا کہ  یہ دُعائے مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم صِرْف دُعا نہیں ہے، ایک اعتبار سے یہ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے متعلق جانِ عالَم، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے تاثرات بھی ہیں کہ حُضُور صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہ مبارک میں حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ اس بات کے اَہْل تھے کہ آپ ہدایت یافتہ بھی بنیں اور ہدایت دینے والے بھی بنیں۔


 

 



[1]...فضائل  معاویہ، فصل: فی فضائلہ ومناقبہ، صفحہ:72ماخوذاً۔