Book Name:Hum Q Nahi Badaltay
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!دنیاآخرت کی کھیتی ہے،انسان اس دنیا میں جوبوئےگا وہی آخرت میں کاٹےگا،کیونکہ قیامت کادن نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں ملنے کا دن ہے، مگر افسوس! یہ سب جاننے کے باوجود ہم عبادتِ الٰہی سے دُور اور بندوں کےحقوق کی ادائیگی سے بے پروا ہوکر جھوٹ، غیبت، چغلی ،دھوکا دہی ، دنیا کی محبت میں بد مست اور آخرت کی تیاری سے غافل ہونے کے باوجود اپنےآپ کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے۔ ویسے تو انسان کی اِصلاح میں بہت سی چیزیں رُکاوٹ بنتی ہیں، لیکن آج کےبیان میں تین(3)اہم وجوہات کے بارے میں سُنیں گے:(1)لمبی اُمیدیں (2) خود اِحتسابی(محاسَبۂ نفس) کانہ ہونایعنی اپنے اعمال کا جائزہ نہ لینااور(3) بُری صحبت کےمتعلق