Hum Q Nahi Badaltay

Book Name:Hum Q Nahi Badaltay

کہ لمبی اُمیدوں سے چھٹکارا پانےکےلئےلمبی اُمیدوں کےنقصانات اورموت کویادکرنے کےفضائل پرنظررکھیں، اِس کی برکت سے ہم اپنی اصلاح کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

دوسرا سبب خود اِحتسابی کا نہ ہونا 

پیارےاسلامی بھائیو!ہماری اصلاح میں رُکاوٹ اور ہمارے نہ بدلنےکی  دوسری اہم ترین وجہ خوداحتسابی(یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی سوچ) کا نہ ہونا بھی ہے، کیونکہ ہم اپنےاعمال کا احتساب  نہیں کرتے۔یاد رکھئے! خود احتسابی کا نہ ہونا انسان کو اپنی آخرت سے غافل اور نیک اعمال سے دُور کر دیتاہے۔جو انسان اپنا مُحاسَبَہ کرتا اور اپنے اعمال کا جائزہ لیتا رہتاہے،وہ نیکیوں کا شیدائی بن جاتا اور گناہوں سے ہر دم بچنے کی کوشش کرتا ہے۔موت کا تصوُّرہردم اُس کی آنکھوں  میں رہتا اور خوفِ خدا اُس کے دل میں رچ بس جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہمارے بزرگان ِدین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن روزانہ  اپنا مُحاسَبَہ  کرتے،اپنے اعمال کا جائزہ لیتےاورخوف ِ خدا سے لرزتے رہتے ہیں، چنانچہ

مُحاسَبَۂ نفس کرنے والاخوش نصیب

حضرت ابوبکر  کَتَّانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک شخص برائیوں اور خطاؤں پر اپنے نفس کا مُحاسَبَہ کیاکرتا تھا۔ ایک دن اُس نے اپنی زندگی کے سالوں کا حسا ب لگا یا تو سا ٹھ(60) سال بنے، پھر دنوں کا حسا ب کیا تو اِکیس ہزار پانچ سو (21500)دن  بنے تو اُس