Book Name:Hum Q Nahi Badaltay
اُس کےدل سےلمبی اُمیدوں کی آگ ختم ہوئی ، غفلت کا اندھیرا دُور ہوا ،بادشاہ گناہوں سے بیزار اور اُس کا دل دُنیا سے اُچاٹ ہواتو اُس نے فوراً بارگاہِ الٰہی میں توبہ کی۔لمبی اُمیدوں کےمُتعلِّق اللہکریم پارہ14سُوْرَۃُ الْحِجْر کی آیت نمبر 3 میں اِرشاد فرماتا ہے:
ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ(۳)
ترجَمۂ کنز العرفان:تم چھوڑدو اُنہیں کہ کھائیں اور مزے اُڑائیں اور اُ مید اُنہیں غفلت میں ڈالے رکھے تو جلد وہ جان لیں گے۔
حضرت علامہ مولانا سیّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اِس آیتِ مبارَکہ کےتحت فرماتےہیں:اِس میں تنبیہ(نصیحت) ہےکہ لمبی اُمیدوں میں گرفتار ہونا اور لذّاتِ دنیا کی طلب میں غرق ہوجانا،ایماندارکی شان نہیں۔حضرت علی المُرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا:لمبی اُمیدیں آخرت کو بُھلاتی ہیں اور خواہشات کی اِتّباع (پیچھے چلنا)،حق سے روکتاہے۔لمبی اُمید کسےکہتےہیں؟لمبی اُمیدوں سےکیا مُراد ہے؟ آئیے ! سُنتے ہیں،چنانچہ
جن چیزوں کاحاصل کرنابہت مشکل ہو،اُن کو حاصل کرنےکےلیےلمبی اُمیدیں باندھ کر زندگی کےقیمتی لمحات ضائع کرنا،لمبی اُمیدکہلاتاہے۔(فیض القدیر،حرف الھمزۃ، ۱/۲۷۷، حدیث :۲۹۴)
یاد رکھئے! لمبی اُمید شیطان کا ایک ہتھیار ہے،تفسیر صراط الجنان میں لکھا ہے:(شیطان مَردود) لمبےعرصے تک زندہ رہنےکی سوچ انسان کے دل، دماغ میں بٹھا کر موت سے