Book Name:Hum Q Nahi Badaltay
پیارے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں خود اِحتسابی کرنے کو ”اعمال کا جائزہ لینا“ کہتے ہیں۔ اَمیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہمارے سچے اور حقیقی خیر خواہ ہیں۔آپ نےہمیں ایک بہت ہی پیارا نسخہ بنام” نیک اعمال“عطا فرمایاہے،اِس پرعمل کرکے ہم اپنی اورساری دنیاکےلوگوں کی اِصلاح کی کوشش کاعظیم جذبہ پا سکتے ہیں۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 07 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے شجرے کے کچھ نہ کچھ اوراد پڑھے؟ یہ بہت ہی پیارہ نیک عمل ہے ہمیں روزانہ کوئی نہ کوئی ایک وِرد ضرور پڑھنا چاہیے اور جس سے ہوسکے تو وہ ایک سے زیادہ وِرد بھی کرسکتا ہے، اوراد و وظائف کی برکت سے انسان بہت سے مصیبتوں سے بچ جاتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو!یہ نیک اعمال کا تحفہ ہمارے بزرگوں کی یاد تازہ کرتاہے۔اِس کے ذریعےہم نیک اعمال کا جائزہ لیکراپنی اصلاح کا جذبہ پاسکتے ہیں۔ نیک اعمال جنت میں لے جانے والے اور دوزخ سے بچانے والے اعمال کامجموعہ ہیں۔ بزرگان ِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن بھی خوداِحتسابی کرتے اور بلندیِ درجات کااہتمام فرماتے۔(جنت کی تیاری ،ص۴۰ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!مشہورکہاوت ہےکہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتاہے۔فی زمانہ ہمارےمعاشرےمیں گناہوں کےبڑھنے،اپنی اصلاح کی فکر نہ