Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

گے تو یہ تمہیں بھاگنے نہیں دے گی اور تمہیں پکڑلے گی۔اس موت نے تمہیں پیشانی سے پکڑ رکھا ہے۔اب نجات صرف جلدی عمل کرنے میں ہے۔ تمہارے پیچھے ایک جلد باز طالب ہے اور وہ قبر ہے ۔سنو!قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔ سنو!یہ قبر ہرروز 3مرتبہ کلام کرتے ہوئے کہتی  ہے: میں تاریکی کا گھر ہوں ، میں وحشت کا مکان ہوں اور میں کیڑے مکوڑوں کا گھر ہوں ۔ سنو!اس قبر کے بعد ایک ایسا دن ہے جس سے زیادہ شدید کوئی دن نہیں آیا۔اُس دن  بچے بوڑھے ہوجائیں گے اور بڑے ہوش میں نہ ہوں  گے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَ مَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَ لٰكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِیْدٌ(۲) (پارہ:17، الحج:2)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور تو لوگوں  کو دیکھے گا جیسے نشے میں  ہیں  حالانکہ وہ نشہ میں  نہیں  ہوں  گے لیکن ہے یہ کہ  اللہ کا عذاب بڑا شدید ہے۔

سنو!اس کے بعد ایسا دن (یعنی قیامت) ہے جس سے زیادہ شدید کوئی دن نہیں ۔اس دن جہنم بھڑک رہا ہوگا، اس کی گرمی شَدید ہوگی اور اس کی گہرائی بہت زیادہ ہے۔اس جہنم کا زیور لوہے کے گُرز اور اس کا پانی پیپ ہے،  اس میں اللہ پاک کی رحمت کاکوئی حصہ نہیں۔ یہ سن کرلوگ بہت زیادہ روئےپھرآپ   رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: اس کےبعدبھی ایک دن ہے۔(جس کے بارے میں اللہ پاک فرماتا ہے:)

وَ  سَارِعُوْۤا  اِلٰى  مَغْفِرَةٍ  مِّنْ  رَّبِّكُمْ  وَ  جَنَّةٍ  عَرْضُهَا  السَّمٰوٰتُ  وَ  الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ  لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳) (پارہ:4، ال عمران:133)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف دوڑوجس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ وہ پرہیزگاروں کیلئے تیار کی گئی ہے۔