Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

مولٰی علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  اور فِکْرِ آخرت

پیارے اسلامی بھائیو!  حضرت مولیٰ علی، شیرِ خُدا، علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ  عِلْم و عَمَل میں بہت بلند مقام رکھتے ہیں، عِلْم میں ایسے باکمال ہیں کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم    نے فرمایا: اَنَا مَدِیْنَۃُ الْعِلْمِ وَ عَلِیٌّ بَابُہَا یعنی میں عِلْم کا شہر اور عِلی اس کا دروازہ ہے۔ ([1])

اسی طرح سیرت میں، کردار میں حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی شان ہی نِرالی ہے، بےشُمار خوبیاں، اَنْ گنت اچھے اَوْصاف آپ کی سیرتِ پاک سے سیکھنے کو ملتے ہیں۔ حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی ایک بہت اَہَم خوبی، جسے آپ نے اپنا بھی رکھا تھا اور آپ اس کی تعلیم بھی دیا کرتے تھے، وہ ہے: فِکْرِ آخرت۔

حضرت مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  بہت فِکْرِ آخرت رکھنے والے تھے *قبر و آخرت کو یاد کرنے کے لئے قبرستان جانا*فِکْرِ آخرت میں رونا، رُلانا*ہر وقت آخرت کی کامیابی کے لئے فِکْر مند رہنا*اس کے لئے دُعائیں کرتے رہنا*فِکْرِ آخرت میں ڈُوب کر عبادت کرنا *ساری ساری رات جاگنا*دُنیا سے دُور رہنا*دُنیا کی محبّت سے انتہائی بچنا*اور درس و بیان کے ذریعے، خطبوں میں لوگوں کو آخرت کی تیاری پر اُبھارتے رہنا ، مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کی سیرت کا ایک نمایاں پہلو ہے*بلکہ شیخ جنید بغدادی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: شَیْخُنَا فِی الْاُصُولِ وَ الْبَلاَءِ عَلِیُّ الْمُرْتَضٰییعنی راہِ طریقت اور بَلا و مصیبت (یعنی آخرت کی بہتری کے لئے دُنیا میں مشکلات برداشت کرنے کے معاملے) میں مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  ہمارے امام ہیں۔([2])


 

 



[1]...   مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابہ، جلد:4، صفحہ:96، حدیث:4693۔

[2]...  کَشْفُ الْمَحْجُوب، باب السابع فی ذکر ائمتہم من الصحابۃ،صفحہ:87۔