Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے ، نیک نمازی بننے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً(Practically) حِصّہ لیجئے! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے: فجر کے لئے جگانا ۔

 نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگانا آخری نبی، نبئ اُمِّی  صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم   کی سُنَّت ہے۔ الحمدللہ!دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول سرکارِ عالی وقار مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم   کی سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت صبح فجر کی نماز سے پہلے گلی گلی جا کر بلند آواز سے درود وسلام پڑھتے اور لوگوں کو بستر چھوڑ کر نمازِ فجر کے لئے چل پڑنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں حِصَّہ لیجئے، صبح جلدی اُٹھئے، اللہ پاک نصیب کرے تو نمازِ تہجد ادا کیجئے، ذِکْر ودرود کیجئے، اذانِ فجر کے بعد مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگائیے ، اس عَمَل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَریم! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعتکاف کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اعتکاف کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ملاحظہ کیجئے۔ (1)فرمایا:جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(جامع صغیر، ص۵۱۶، حدیث: ۸۴۸۰) (2) فرمایا: