Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat

جس نے رمضان المبارک میں دس دن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کئے۔(شعب الایمان،الرابع والعشرین من شعب الایمان، ۳/۴۲۵،حدیث:۳۹۶۶) *رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے،اگر سب ترک کر یں تو سب سے مطالبہ ہو گا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بَریُ الذِّمہ۔(فیضان رمضان،ص 235) * نذر اور سنت مؤکدہ کے علاوہ جو اعتکاف کیا جائے وہ مستحب ہے،اس کے لئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وقت کی قیدجب بھی مسجد میں داخل ہوں اعتکاف کی نیت کر لیجئے۔(ایضاً،ص ۲۳۵ملخصاً) *رمضان المبارک میںاعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد شب قدر کی تلاش ہے۔( ایضاً،ص ۲۳۲)*مسجد جامع ہونا اعتکاف کے لئے شرط نہیں بلکہ مسجدِ جماعت میں بھی ہو سکتا ہے،مسجدِ جماعت وہ ہے جس میں امام مؤذن مقرر ہوں اگر چہ اس میں پنجگانہ جماعت نہ ہوتی ہو۔( ایضاً،ص ۲۳۹)۔

( اعلان )

اعتکاف کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

 میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ