Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat
حضرت مَعَاذَہ غَفَاریّہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: ایک دِن میں حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے ملنے گئی، میں نے دیکھا کہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ اُن کے گھر سے باہَر تشریف لائے اور اپنے رستے چلے گئے، میں اندر گئی تو سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی گھر پر ہی تھے، آپ سیدہ عائشہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے فرما رہے تھے: اے عائشہ! یہ (یعنی علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ ) سب مَردوں میں مجھے پیارے اور عزیز ہیں، اے عائشہ! میری رضا کے لئے اس کا حق پہچانو! اور اس کی عزّت کرو...!! ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! سیدہ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا کی زبانی مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی مزید شان سنیئے! آپ فرماتی ہیں: سیّدہ فاطمہ اور ان کے شوہَر (یعنی مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ ) پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو سب سے زیادہ محبوب تھے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی...!! ویسے سب سے افضل صحابی پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ ہیں مگر اَہْلِ بیتِ اطہار میں پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سب سے محبوب اور پیارے مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ تھے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد