Book Name:Mola Ali Aur Fikr e Akhirat
* 17رَمْضَانُ الْمُبارَک ہی کو مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان، صِدِّیقہ بنتِ صِدِّیق حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیبہ، طاہِرہ رَضِیَ اللہُ عنہا کا عرسِ پاک بھی ہے*سیّدہ عائشہ رَضِیَ اللہُ عنہا بہت فضیلت والی خاتُون ہیں*سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبوب زوجہ ہیں*حضرت صِدِّیق ِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کی شہزادی ہیں*آپ بہت بڑی عالِمہ، فاضِلہ، مُفْتِیَہ تھیں*تفسیر، حدیث اور فقہ (یعنی اسلامی احکام کے عِلْم) میں بہت مَہارت رکھتی تھیں *کثرت سے روزے رکھتیں*بہت عِبَادت کرتیں تھیں*بہت سخی بھی تھیں *دُنیا سے بے رغبتی رکھتیں اور ہمیشہ فِکْرِ آخرت میں مَصْرُوف رہنے والی تھیں* 17 رَمْضَانُ الْمُبارَک کو آپ اس دُنیا سے رخصت ہوئیں،آپ کا مزارِ پاک جنّتُ البقیع میں ہے۔([1]) * اور 21 رَمْضَانُ الْمُبارَک کو مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کا یومِ شہادت ہے۔ ([2])
مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کا مختصر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! *حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ہیں *آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے*10 سا ل کی عمر مُبارَک میں اِسلام قبول کیا([3]) *آپ کی والدہ نے آپ کا نام حیدر جبکہ والد نے آپ کا نام علی رکھا *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کو اَسَدُ اللہ کے لقب سے نوازا۔([4])*اَسَدُ اللہ کا