Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman
ہمیں چاہیے کہ قرآنِ پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمۂ قرآن کنزالایمان اور اس کے ساتھ تفسیر صراطُ الجنان/خزائنُ العرفان یا نُورُالعرفان کا مُطالعہ (Study)بھی کریں کیونکہ قرآنِ کریم میں غور و فکر کرنا اور اسےسمجھنا اعلیٰ درجےکی عبادت ہے،جیسا کہ
حضرت امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک آیت سمجھ کر اور غور و فکر کر کے پڑھنا بغیر غور و فکر کئے پورا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔(احیاء العلوم ، کتاب التفکر،بیان مجاری الفکر،۵/ ۱۷۰)
بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے منقول ہے:بعض اوقات بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں،کبھی بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔عرض کی گئی:یہ کیسے؟فرمایا: جب وہ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے توفرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں ورنہ لعنت بھیجتے ہیں۔(احیاء العلوم،کتاب آداب تلاوۃ القرآن،۱/۳۶۵)
رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:قیامت کے دن قرآن کو ایک شخص کی صورت عطا کی جائے گی،پھر اسے ایک ایسے شخص کے پاس لایا جائے گا جو قرآن کا عالِم ہونے کے باوجود اس کے حکم کی مخالفت کرتا رہا،قرآن اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہے گا: