Tilawat e Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman

اس میں 2 رکعت (تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد)ضَرورپڑھتے۔نعمت کے اظہار کے طور پر فرماتے ہیں:میں نے جامِع مسجِد کے ہر سُتُون (Pillar)کے پاس قرآنِ پاک کا ختم کیا اور بارگاہ ِ الٰہی میں گِریہ و زاری کی ہے۔نَماز اور تِلاوتِ قرآن سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکو خُصوصی مَحَبَّت تھی،آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے،چنانچہ

منقول ہے:جب بھی لوگ آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مزارِ مبارَک کے قریب سے گزرتے تو قبرِ انور سے تِلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوتی۔(حلیۃ الاولیاء،۲ /۳۶۴۳۶۶ ملخصاً)

قرآن کی تلاوت کرنے میں مقابلہ

حضرت شیخ بَہاءُالدِّین زَکَرِیَّا مُلتانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نےایک(مرتبہ)رات کے وَقْت اپنے دوستوں سے ارشاد فرمایا:تم میں کوئى اىسا شخص ہے جو آج کی رات دو رکعت نماز ادا کرے اور ایک رکعت میں مکمل قرآنِ پاک کی تلاوت کرے۔وہاں موجود حاضرىن مىں سے کسى کو ہمّت نہ ہوئى۔ شیخ بَہاءُالدِّین زَکَرِیَّا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ خود کھڑے ہوئے اور2 رکعت  نماز شروع کردی۔پہلى رکعت مىں پورا قرآنِ کریم اور 4 پارے مزیدتلاوت فرمائےاور دوسرى رکعت مىں سورہ ٔاخلاص پڑھى اور نمازمکمل کر لی۔(فواد الفوائد  مترجم ، پانچویں مجلس،ص۶۲ ملخصاً)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ اولیا!آپ نے سنا کہ اللہ پاک کے نیک بندے کس قدر شوق و مَحَبَّت سے دن رات ربِّ کریم کا کلام پڑھتے رہتے تھے،اللہ پاک کے کلام سے اس قدر مَحَبَّت تھی کہ کچھ ہی دیر میں پورے قرآنِ پاک کی تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔مگر افسوس!آج