Tilawat e Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman

اے میرے ربِّ کریم!اس نے میرا عِلْم حاصل کیا لیکن یہ بہت بُرا عالِم ہے،اس نے میری حُدود کی خلاف ورزی کی،میرے فرائض کو ضائع کیا،میری نافرمانی میں لگارہا اور میری فرمانبرداری کو چھوڑ دیا۔ قرآن اس پر دلائل کے ساتھ الزامات لگاتا رہے گا یہاں تک کہ کہا جائے گا:اس کے بارے میں تیرا معاملہ تیرےحوالے  ہے۔ قرآنِ کریم اس کا ہاتھ پکڑ کر لے جائے گا یہاں تک کہ اسے دوزخ میں ایک چٹان پر منہ کےبَل گرا دے گا۔(مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب فضائل القرآن،من قال : یشفع القرآن…الخ ، ۷/۱۶۹،حدیث : ۱ملتقطاً)

 پیارے اسلامی بھائیو!لرز اٹھئے!جولوگ قرآنِ کریم کے اَحکام کی مخالَفت کرتے ہیں، قرآنِ پاک قیامت کے دن اللہ کریم  کی بارگاہ میں ایسے لوگوں کی شکایت (Complain)  کرے گا،جو لوگ قرآن کےحلال وحرام پرعمل نہیں کرتے وہ فرشتوں کی لعنت کےحق دار ہوتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کےاحکام پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،ہمیں قبر و حشر کے عذاب سے محفوظ رکھے،دین و دنیا میں عافیت اورکرم والا معاملہ فرمائے،قرآنِ کریم کو ہمارے لئے ذریعۂ نجات بنائے اور اس کی بَرَکت سے ہمیں اپنی رضا عطافرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تلاوت کرنےکے مَدَنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تلاوت کرنے کے چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے: (1)فرمايا:قرآن پڑھو