Tilawat e Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman

مختلف مقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُوماًبعدنمازِ عشاءہزارہامدرسۃُالمدینہ بالغان جبکہ دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر  گھروں کے اندرتقریباً روزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ بالِغات بھی لگائے جاتے ہیں۔

مدرسۃُ المَدِینہ بالغان

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات (مثلاً مساجد،دفاتر ، مارکیٹ،دُکان وغیرہ)اورمختلف اوقات میں فی سبیلِ اللہ ناظرہ تعلیمِ قرآن  کے ساتھ ساتھ نماز کے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں،سُنّتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔

مدرسۃُ المَدِینہ بالغات

جس طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قرآن عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغان و بالغات کی تعداد 77183 ہے جبکہ اِن میں پڑھنے والوں  کی تعدادتقریباً426383 ہے۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے اسلامی بھائیو!  دعوتِ اسلامی کے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک سینکڑوں مدارسُ المدینہ بالغان لگتے ہیں، جن میں بڑی عُمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرُست تجوید اور مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا ہے اور مختلف سنتیں اور آداب