Tilawat e Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman

کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں  کے لیےشفاعت کرنے والا ہوکر آئے گا۔ (مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا،باب فضل قراءۃ القرآن وسورۃ البقرۃ ، ص۳۱۴ ، حدیث :    ۱۸۷۴) (2) فرمایا: میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ (شعب الایمان للبیھقی ،  ۲/۳۵۴ ، حدیث : ۲۰۲۲) ٭ قرآنِ پاک کو اچھی آواز سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سُنّت ہے۔ (احیاء العلوم، ۱/۸۴۳) ٭ مُسْتَحَب یہ ہے کہ باوُضو قبلہ کی جانب رُخ کرکے اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔ (بہار شریعت، ۱/۵۵۰، حصہ۳،)

) اعلان (

تلاوت کرنے کے بقیہ مدنی پھول حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

 میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

﴿1شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ