Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman
الذکر والدعاء،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۶ ، حدیث : ۲۵۹۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!یقیناًقرآنِ کریم کی تلاوت کرنا،اسےسُننا اور اس پر عمل کرنا خیر و بَرَکت اور نجاتِ آخرت کا سبب ہے مگربدقسمتی سے آج مسلمانوں کے پاس اس کی تلاوت کرنے،اس کو سمجھنے اور اس پرعمل کرنےکیلئے وَقْت نہیں ،بعض لوگوں کو رَمَضانُ المبارَک میں یہ سعادت نصیب ہوجاتی ہے اور بعض تو رَمَضان میں بھی اس کی تلاوت بلکہ اس کی زیارت سے محروم رہتے ہیں۔یوں ہی بعض لوگ رَمَضانُ المبارَک میں”ٹائم پاس“ کرنے کیلئے اپنا قیمتی وَقْت ہوٹلوں، فُضُول بیٹھکوں،پارکوں، مَخْلُوط تَفْریح گاہوں کو آباد کرنے،اَخبارات کا مُطَالَعَہ کرنے،فلمیں ڈرامے یا موسیقی سے بھرپور پروگرامز دیکھنے