Tilawat e Quran Aur Musalman

Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman

تلاوتِ قرآن کی ایک مقدارمُقَرَّرکی ہوئی تھی۔اس دوران آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کسی سے بات چیت نہیں کرتے تھے۔

بالفرض قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا تو مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے کرسیکھنے کی کوشش کیجئے،اگرپڑھنا جانتے ہیں تو دُوسروں کو سکھائیے۔ یہ بہت بڑی نیکی ہے،اگرہماری تھوڑی سی کوشش سے کوئی نمازی بن گیا،دُرست قرآنِ کریم پڑھنے والا بن گیا تواللہپاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ ثواب کا بہت بڑاخزانہ جمع ہوجائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تلاوت كا ذوق اور بُزُرْگانِ دِیْن  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن

اے عاشقانِ اولیا!ہمارےبُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ساری زندگی نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کےفرامین پر عمل کرتے ہوئےگُزارتے ہیں،یہ خوش نصیب حضرات فرائض و واجبات کی ادائیگی کےساتھ ساتھ  سُنَّتوں اور مُسْتَحَبَّات بھی پابندی سے اَدا  کرتے ہیں،شوق و مَحَبَّت سے راتوں کو جاگ کر اللہ پاک کی عِبادت کرتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں،یہ نیک سیرت لوگ نہ صرف خود قرآنِ پاک کی تلاوت کثرت سے کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں کو  بھی قرآنِ پاک کی تعلیم دیا کرتے ہیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے بُزرْگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے چند واقعات سُنتے ہیں تاکہ ہمارا بھی ذہن بنے اور ہم بھی ان نیک لوگوں  کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قرآنِ کریم  کرنے والے اور دوسروں کو پڑھانے والے بن جائیں،چنانچہ