Book Name:Tilawat e Quran Aur Musalman
سُننے،مُلْکی و سِیاسِی حالات اورمیچز پر تَبْصرے کرنے اور سُننے،موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنےاور سوشَل مِیڈیا(Social Media) کا گناہوں بھرا اِسْتِعمال کرنے میں ضائع کردیتے ہیں ۔اگر ایسے لوگ اپنا قیمتی وَقْت ان فُضول مصروفیات میں برباد کرنےکے بجائے روزانہ کم از کم ایک پارہ تلاوت کرنے کا معمول بنائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ اس کی بَرَکت سے ڈھیروں نیکیاں نامَۂ اعمال میں لکھی جائیں ۔
یاد رکھئے!قرآنِ کریم میں حلال و حرام کے اَحکام ،عبرتوں اور نصیحتوں کے اقوال، انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام اور پچھلی اُمّتوں کے واقعات و احوال اور جنّت و دوزخ کے حالات کے ساتھ ساتھ عُلوم کے ایسے خزانے موجود ہیں جو قیامت تک بھی ختم نہیں ہو سکتے، جیساکہ
مكتبۃ المدینہ کی کتاب”عَجَائِبُ الْقُـرْآن مع غَـرَائِب الْقُـرْآن“ میں لکھاہے:قرآنِ مجید اگرچہ ظاہر میں30 پاروں کا مجموعہ ہے لیکن اس کا باطن کروڑوں بلکہ اربوں علوم ومعارف کا ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔ کسی ولی کا مشہور شعر ہے کہ
جَمِیْعُ الْعِلْمِ فِی الْقُرْاٰنِ لٰکِنْ تَقَاصَرَ عَنْہُ اَفْہَامُ الرِّجَالِ
یعنی تمام عُلوم قرآن میں موجود ہیں لیکن لوگوں کی عقلیں ان کے سمجھنے سے قاصر ہیں۔قرآنِ مجید میں صرف عُلوم ہی کا بیان نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قرآنِ مجید میں پوری کائنات اور سارے عالَم کی ہر ہر چیز کا واضح،روشن اور تفصیلی بیان ہے یعنی آسمان کے ایک ایک تارے، سمندر کے ایک ایک قطرے،سبزۂ زمین کے ایک ایک تنکے،ریگستان کے ایک ایک ذرے،درختوں کے ایک ایک پتے، عرش و کُرسی کے ایک ایک گوشے، عالَمِ