علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2022

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا اشفاق احمد عطّاری مدنی ( شعبہ جائزہ ، پاکستان مشاورت آفس ) : مَا شآءَ اللہ الکریم ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر مضمون بے مثال ہے ، علمِ دین کا خزانہ ہے۔ ناقص مشورہ ہے کہ ” دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور ان کی دینی خدمات “ کے موضوع پر بھی سلسلہ شروع کیا جائے۔

 ( 2 ) محمد عدیل شہزاد  ( ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈیرہ حاجی وریام ، جھنگ ، پنجاب ) : ہماری دلچسپی خواہ کسی بھی موضوع میں کیوں نہ ہو ، ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ہماری دلچسپی کا ہر موضوع موجود ہے۔ عقائد کا بیش بہا خزانہ ، درستگی ِاعمال ، معاملات  ( تجارت )  کے احکامات ، بچوں اور  خواتین کی تربیت بلکہ ہر لحاظ سے یہ ماہنامہ انتہائی معلومات کا ذخیرہ سموئے ہوئے ہوتاہے ، میں اپنے محکمۂ تعلیم کے افسران ، اساتذہ اور طلبہ کو ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی دعوت دیتا ہوں۔

متفرق تأثرات

 ( 3 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی زندگی کے واقعات بھی شامل کرنے کی گزارش ہے۔ ( عبید رضا عطّاری ، سمہ سٹہ ، بہاولپور )   ( 4 ) میں اور میرے گھر والے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت شوق سے پڑھتے ہیں ، ہمیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اسلامی history اور بہت سے مسئلے بھی پتا چلتے ہیں۔ ( افنان احمد ، رحیم یار خان )   ( 5 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت زبردست میگزین ہے ، اس میں کافی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ، میرا بیٹا بچوں کا ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ شوق سے پڑھتا ہے ، اس کے تمام سلسلے بہت اچھے ہیں ، پڑھ کر دل کو سکون ملتا ہے۔ ( عاطف محمود ، لاہور )   ( 6 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں قاری خلیل عطّاری کے گھریلو طبی علاج بھی شامل کرنے کی التجا ہے۔ ( عمران عطّاری ، گوجرانوالہ )   ( 7 ) مَا شآءَ اللہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بچوں ، بڑوں ، مَردوں ، عورتوں اور بوڑھوں سب کے لئے معلومات سے بھرپور ایک بہترین میگزین ہے۔ ( سعد عطّاری ، طالبِ علم جامعۃُ المدینہ ڈیفنس ، لاہور )   ( 8 ) اَلحمدُ لِلّٰہ جب سے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ جاری ہوا ہے تب سے ہمارے گھر آرہا ہے ، یہ بہت ہی پیارا میگزین ہے ، اس سے ہمیں بہت علمِ دین حاصل ہوتا ہے ، ہماری انفرادی کوشش سے 12ماہنامے اور گھروں میں بھی جاتے ہیں۔ ( اُمِّ عبد الرافع ، ٹنڈو الٰہ یار ، سندھ )   ( 9 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے ، دل کو سکون ملتا ہے ، اس سے ہمیں ہر مہینے کے اہم واقعات کا پتا چل جاتا ہے ، بچوں کا ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی بہت معلوماتی ہوتا ہے۔  ( بنتِ آصف ، کراچی )   ( 10 ) مَا شآءَ اللہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت زبردست میگزین ہے ، میری بیٹی جو ٹھیک سے اُردو پڑھنا نہیں جانتی لیکن اس میں موجود کوپن fill کرنے کے لئے بغیر کسی کی مدد کے خود سے کہانیاں پڑھ کر کوپن fill کرتی ہے۔  ( اُمِّ احمد رضا ، کراچی )   ( 11 )  مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اس میں موجود بچّوں کی کہانیاں پڑھ کر مجھے بہت مزہ آتا ہے۔ ( بنتِ راجہ شکیل ، اسلام آباد )    ( 12 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہورہی ہیں ، جو باتیں نہیں معلوم تھیں اس کے ذریعے معلوم ہو رہی ہیں ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ اور ” دارُالافتاء اہلِ سنّت “ کے سوال جواب سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، اس میگزین میں موجود  کہانیاں سُن کر بچے بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔  ( بنتِ نعیم احمد ، میرپورخاص )


Share

Articles

Comments


Security Code