روزی میں برکت کا بہترین نسخہ

وظائف
ماہنامہ فیضان مدینہ جون 2023

روزی میں برکت کا بہترین نسخہ

ایک شخص نے حضورِ اقدس  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کی خدمت میں  حاضر ہوکر اپنی غُربت اور تنگ دستی کی شکایت کی۔ نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نےارشاد فرمایا : جب تم اپنے گھر میں  داخل ہوتو سلام کرو اگرچہ کوئی بھی نہ ہو ، پھر مجھ پر سلام  بھیجو اور ایک بار قُلْ ھُوَ اﷲ شریف پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا تواللہ پاک نے اسے اتنا مالدار کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں  اور رشتے داروں  میں  بھی تقسیم کرنا شروع کر دیا۔

 ( القول البدیع ، ص273 ، غریب فائدےمیں ہے ، ص 20 )

کینسرکا روحانی علاج

اوّل آخر گیارہ بار دُرُودِ ابراہیم اور درمیان میں سورۂ مریم پڑھ کرپانی پر دَم کیجئے ، ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہئے ، مریض وہی پانی سارا دن پئے ، یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کرتے رہئے ، اِن شآءَ اللہ شِفا حاصل ہو گی۔ ( بیمار عابد ، ص40 )

نوٹ : دوسرا بھی پڑھ کر دَم کر کے مریض کو پلا سکتا ہے۔

اولادِ نَرینہ کا روحانی علاج

میاں بیوی دونوں روزانہ 101بار سورۃُ الْکَوْثَر پڑھیں ، اِن شآءَ اللہ جلد ہی بیٹے کے ماں باپ بن جائیں گے۔

 ( زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، ص26 )

 

بے عمل کا روحانی علاج

   بے عمل شخص جب سویا ہوا ہواُس وقت تقریباً تین فِٹ  ( یعنی لگ بھگ ایک میٹر )  کےفاصلے سے کوئی نمازی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن ایک بار سورۂ اخلاص ذرااُونچی آواز سے پڑھے مگراتنی اِحتیاط ضروری ہے کہ اُس کی آنکھ نہ کھل جائے۔ اِن شآءَ اللہ سویا ہوا شخص باعمل بنے گا۔ بےعمل عورت کے لئے بھی یہ عمل کیاجا سکتا ہے۔ ( زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، ص31 )


Share