دیواریں روشن ہوجاتی

باتوں سے خوشبو آئے

دُور و نزدیک سے خوبصورت دکھائی دیتے

رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دُور سے دیکھنے پر بہت خوبصورت اور قریب سے زیارت کرنے پر  نہایت حسین معلوم ہوتے تھے۔(ارشادِحضرت سیّدَتُنااُمِّ مَعْبدرضی اللہ عنہا)(الشفاء،ج1،ص61)

دیواریں روشن ہوجاتیں

میں نے حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے زیادہ خوبصورت کوئی نہ دیکھا، گویا آپ کا چہرہ سورج کی طرح چمکتا ہوا لگتاتھا۔ جب آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مسکراتے تو دانتوں کی چمک سے دیواریں روشن ہو جایا کرتی تھیں۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ)(الشفاء،ج1،ص61)

راستہ مہک اٹھتا

رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  جب کسی مقام سے گزر فرماتے تو پیچھے آنےوالا شخص خوشبو سے جان  لیتا  کہ آپ یہاں سے گزرے ہیں۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا جابر رضی اللہ عنہ)(الشفاء،ج1،ص63)


Share

دیواریں روشن ہوجاتی

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

عالمِ دین کا مرتبہ

عالمِ دِین سنّی صحیحُ العقیدہ کہ لوگوں کو حق کی طرف بُلائے اور حق بات بتائے محمدٌ رَّسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کا نائب ہے۔(فتاوی ٰ رضویہ،ج23،ص649)

تعظیم کے مختلف طریقے

حضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی تعظیم جس طریقہ سے کی جائے گی حَسن و محمود رہے گی اور (تعظیم کے) خاص طریقوں کے لئے جُداگانہ ثبوت کی ضرورت  نہ ہو گی۔ (فتاویٰ رضویہ،ج23،ص764)

ایمان کی بنیاد

اہلِ سنّت وجماعت کامدارِایمان حضور سیّد المرسلین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کی محبت ہے ۔جب تک اپنے ماں، باپ، اولاد، تمام جہان سے زیادہ حضور کی محبت نہ رکھے (کامل) مسلمان نہیں۔(فتاویٰ رضویہ،ج24،ص486)

عطّار کا چمن، کتنا پیارا چمن!

خوش نصیب اولاد

سلیقہ مند اولاد اپنے والدین کے سامنے بلند آواز سے بات نہیں کرتی بلکہ ان کا ادب کرتی اور ان کے ہاتھ پاؤں چُومتی ہے۔(مدنی مذاکرہ، 6رمضان المبارک 1436ھ)

زبان کی حفاظت کی اہمیت

جو بات دو ہونٹوں میں نہیں سمائی وہ کہیں نہیں سمائے گی۔(مدنی مذاکرہ، 6 رمضان المبارک1432ھ)

میٹھے بول کا فائدہ

جب بھی بولیں اچھا بولیں کہ میٹھے بول میں ایسا سِحْر (جادو) ہے کہ سَرکش (نافرمان و باغی) مُطِیع (اطاعت گزار) ہوجاتے ہیں۔(مدنی مذاکرہ، 4 ربیع الآخر1436ھ)


Share

Articles

Comments


Security Code