وقت کی پابندی کیجئے

بزرگانِ دین کے مبارک فرامین

*مولانا ابو شیبان عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2025ء

باتوں سے خوشبو آئے

وقت کی پابندی کیجئے

اوقات کی رعایت کرنا بیداری کی عَلامت ہے۔ (ارشادِ حضرت ابراہیم بن محمد النصر اباذی رحمۃُ اللہِ علیہ)

( طبقات الاولیاء، ص 27)

ہم نشین کی عزّت کیجئے

ہم نشین کی عزّت کرنا بہترین بھلائیوں میں سے ہے۔ (ارشادِ عبداللہ بن عباس رضی اللہُ عنہما )

(مواعظ الصحابۃ، ص 367)

نفس کی بھلائی اس کی مخالفت میں ہے

نفس کی سلامتی اس کی بات نہ ماننے میں جبکہ اس کا وبال اس کی ماننے میں ہے۔

( ارشادِ منصور بن عمار مَروزی رحمۃُ اللہِ علیہ) (الکواکب الدُّرّیہ، 1 / 721)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

شریعت منبع ہے

شریعت مَنبع ہے اور طریقت اس میں سے نکلا ہوا ایک دریا، بلکہ شریعت اس مِثال سے بھی مُتعالی

 (یعنی بُلند)ہے۔(فتاویٰ رضویہ، 21/ 525)

نَماز سے اللہ کا ذِکر ہی مقصود ہے

ذکرِ الٰہی افضل الاعمال بلکہ اصل جملہ اعمالِ حسنہ صالحہ ہے یہاں تک کہ بعد ایمان اعظم ارکانِ اسلام نَماز سے بھی وہی مقصود ہے۔

(فتاویٰ رضویہ، 23 / 178)

اولاد والدین کی جائز اِطاعت کی پابند ہے

اِطاعتِ والدین جائز باتوں میں فرض ہے اگرچہ وہ خود (یعنی والدین)مرتکبِ کبیرہ ہوں اُن کے کبیرہ کا وبال ان  پر ہے مگر اُس کے سبب یہ اُمورِ جائزہ میں ان کی اِطاعت سے باہر نہیں ہوسکتا۔

(فتاویٰ رضویہ، 25 / 204 )

عطار کا چمن کتنا پیارا چمن

سب سے بڑی آفت

موت تو سبھی کو آنی ہے لہٰذا موت آنا کوئی آفت نہیں،  آفت تو یہ ہے کہ انسان گُناہوں بھری زندگی بسر کرتے کرتے توبہ کئے بغیر مرجائے اور سب سے بڑی آفت خاتمہ ایمان پر  نہ ہونا ہے۔

( مدنی مذاکرہ، 10 ذو القعدہ 1445ھ)

اپنے عیب ٹٹولئے

ہر کسی کو چاہئے کہ اپنے عیبوں کو ٹٹولے، اپنے عیب تلاش کرے، دوسروں کے عیبوں کی ٹٹول میں نہ پڑے۔

( مدنی مذاکرہ، 17 ذوالقعدہ 1445ھ)

اخلاص کو بھی اخلاص کی ضرورت ہے

جو اپنے آپ کو مخلص سمجھے اس کے اخلاص کو بھى اخلاص کى ضَرورت ہے۔

( مدنی مذاکرہ، 10 ذو القعدہ 1445ھ)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share