پانچ ملکوں کا سفر

نیروبی سے یوگنڈا روانگی: صبح 9 بج کر 10 منٹ کی فلائٹ کے ذریعے نىروبى سے ىوگنڈا کے شہر کمپالا کے لئے روانگی ہوئی اور ایک گھنٹے میں پہلے ىوگنڈا کے شہر اینٹیبی(Entebbe) پہنچے اور پھر وہاں سے گاڑی میں ڈیڑھ گھنٹہ سفر کرکے کمپالا آمد ہوئی۔ مَدَنی حلقے میں شرکت:کمپالا پہنچ کر نمازِ ظہر کے بعد آرام کا سلسلہ ہوا اور پھر نمازِ عصر کے بعد کمپالا مىں رہنے والے ہند کے اسلامى بھائىوں کے درمىان مَدَنى حلقے میں قراٰنِ پاک کى تلاوت کی اَہَمِّىَّت پر بىان کرنے کی سعادت ملی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ! ىہاں حضرت سیّدنا امام جعفَر صادِق رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کھىر پورى کى نىازہوئی جو کافی لذیذ تھی۔ اجتماع میں بیان:نمازِ عشا کے بعد کمپالا کى ایک بڑى مسجد’’کولولو مسجد‘‘ میں عظیمُ الشَّان سُنّتوں بھرا اجتماع مُنْعقِد کیا گیا۔ اس اجتماع میں ہزاروں عاشقانِ رسول شریک ہوئے جن میں سے تقریباً 90 فىصد مَقامی بلالی(یعنی سِیاہ فام)اسلامى بھائى تھے۔یہاں میں نے سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سفرِِ مِعراج کے موضوع پر بیان کیا جس کا اکثر حصّہ انگلش میں تھا۔ بیان کے بعد مَدْرَسۃُ المدینہ میں ناظِرہ قراٰنِ کریم کی تکمیل کرنے والے 19 طلبۂ کرام میں اَسناد تقسىم کى گئىں ۔ تقسیمِ اَسناد کے بعد رات دىر تک دعوتِ اسلامی کے مَقامی ذِمہ داران کے ساتھ مَدَنی مَشْوَرے کا سلسلہ ہوا اورپھر رات دو بجے کے بعد آرام کا مَوقَع ملا۔

اے عاشقانِ رسول !یقیناً یہ دعوتِ اسلامی کی ایک مَدَنی بہار ہے کہ افریقی مُلک یوگنڈا کے شہر کمپالا میں 19 مَقامی طلبہ نےمَدْرسۃُ المدینہ میں تکمیلِ قراٰن کی سعادت حاصل کی ۔اللہ کریم ان طلبہ کو بھی اور ہمیں بھی قراٰنِ کریم کے صدقے اپنے دِین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم عُلَمائے کرام سے ملاقات:اگلے دن دوپہر میں ہمیں یہاں کے سپرىم مُفْتى مفتی سَلمان حفظہُ اللہ کے ادارے مىں جانے کا مَوقَع ملا جہاں ان سے اور دیگر مَقامی عُلَمائے کرام سے ملاقات کی سعادت ملی۔ان حضرات نے ہماری بہت عزت افزائی کی اور بیان کا مَوقَع بھی فراہم کیا نیز یہاں عربی زبان میں دعوتِ اسلامی کی Presentation چلائی گئی جسے عُلَمائے کرام نے غور سے دیکھا۔ ہم نے عُلَمائے کرام کی خدمات میں پاکستان آنے اور دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کرنے کی درخواست پیش کی جسے انہوں نے قبول کیا۔ ملاقات کے بعد ان حضرات نے یہاں کی ایک خصوصی ڈِش کے ذریعے ہماری تَواضُع کی۔ فیضان ِ مدینہ کے لئے خریدی گئی جگہ کا دورہ: عُلَمائے کرام سے ملاقات کے بعد ہم نے اس جگہ کا دورہ کیا جو کمپالا میں فیضانِ مدینہ بنانے کے لئے خریدی گئی تھی۔یہاں ذمہ داران کے ساتھ کچھ مشورے ہوئے اور پھر دُعا کا سلسلہ ہوا۔طلبہ سے ملاقات :اس کے بعد ہم اىک اسلامى بھائى کے گھر گئے جنہوں نے نىا گھر بناىا تھا، گھر میں خیروبرکت کے لئے کچھ قراٰن خوانی اور دُعا کی سعادت ملی۔ ایک قریبی اسلامی مُلک” کوموروز“سے تقرىباً 600طلبہ کمپالا میں پڑھنے آئے ہوئے ہىں۔ان میں سے کچھ ایسے طلبہ جو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے مُتاثِّر ہیں یہاں ہم سے ملنے آئے ہوئے تھے۔ ماشآء اللہ ان طلبہ میں دِین کی خدمت کا جذبہ دیکھا اور اِنْ شَآءَ اللہ عنقریب یہاں دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کا کام شروع ہوجائے گا۔ ذِمہ دار اسلامی بھائی کے گھر حاضری:پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی شاہد منظور عطّاری جو یہاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ہیں اور ان کے بچّوں کی امی بھی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہیں،ان کے کہنے پر ہم ان کے گھر حاضر ہوئے اور چائے پی کر دُعا کی۔ یہاں پڑوس کے ایک سیّد گھرانے سے آنے والے بچّے سے ملاقات ہوئی جن کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کے دل میں دو سوراخ ہیں، اللہ کریم اس بچّے کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ تاجران مدنی حلقہ:یہاں سے ہم گاڑیوں کا کام کرنے والے اور دیگر تاجران کے مَدَنی حلقے میں گئے جہاں شبِ مِعراج اور شبِ بَراءَت کے عُنْوان پر بیان کی سعادت ملی۔ ذمہ داران کامَدَنی مشورہ: مدنی حلقے سے فارغ ہونے کے بعد رات تقریباً 11بج کر26منٹ پر اِیسٹ اور ویسٹ افریقہ کے تقریباً 11 مَمَالک کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ساتھ آن لائن مَدَنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام، دعوتِ اسلامی کے لئے فنڈاور پورے برِّاَعظم افریقہ میں مدنی چینل عام کرنے سے مُتعلِّق گفتگو ہوئی،ذِمّہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔مدنی مشورے سے فارغ ہوکر آرام کا مَوقَع ملا۔ سفرِ افریقہ کا آخری دن: اگلے دن ہم ہلکا پُھلکا ناشتہ کرکے تقریباً 10:00 بجے ایک شخصیت کے گھر جانے کے لئے روانہ ہوئے ۔کمپالا میں فیضانِ مدینہ کی تعمیر کے لئے جو جگہ لی گئی ہے اس سے مُتعلِّق ان سے مُشاوَرَت ہوئی۔ انہوں نے اِصرار کرکے ہمیں دوبارہ ناشتہ کروایا اور نیّت کی کہ عنقریب نگرانِ شوریٰ کی آمد کے مَوقَع پر ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں ہونے والے 3 دن کےسُنّتوں بھرے اجتماع میں چند شخصیات سمیت آئیں گے۔ ذِمّہ دار کا نکاح پڑھایا:اس کے بعد مجلسِ خدّامُ المساجد کے ایک ذِمہ دار عِصمتُ اللہمدنی کا نکاح پڑھانے کی سعادت ملی اورہم سب نے مل کر ان کا سہرا پڑھا۔اللہ پاک ان کی شادی کو خانہ آبادی کا سبب بنائے۔ مسجد بنانے کی نیت:شام 4بج کر 20 منٹ پر یوگنڈا کے شہر اینٹیبی (Entebbe)سے ہماری مُتّحِدہ عَرَب اَمارات (UAE) کے لئے فلائٹ تھی۔ اینٹیبی پہنچ کر ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر جانا ہوا۔انہوں نے اِصرار کرکے ہمیں کھانا کھلایا اور اپنے والد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لئے اینٹیبی میں ایک مسجد بنانے کی نیّت کی۔ عزت افزائی: 2بجے ان کے گھر سے روانہ ہوکر ایئرپورٹ پہنچے۔نیروبی سے اینٹیبی آمداور اب واپسی کے مَوقَع پر ہمیں VIP لاؤنج میں بٹھایا گیا۔ یہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے ملنے والی عزت ہے کہ یہاں کے مَقامی تاجران اور دیگر شخصیات نے اپنا اثر و رسوخ اور تعلّقات استعمال کرکے ہمارے لئے اس سہولت کا انتظام کیا۔ فضا میں ختمِ قراٰن: مُتّحِدہ عَرَب اَمارات(UAE) کی طرف فضائی سفر کے دوران ہوائی جہاز میں قبلہ رُو کھڑے ہوکر نمازِ عصر اور مغرب ادا کرنے کی سعادت ملی ۔ہمارے رفیقِ سفر حافظ اِشفاق مدنی نے پاکستان سے چلتے وقت ىہ نىّت کى تھى کہ اس پورے سفر مىں وہ اىک قراٰن پاک ختم کرىں گے۔ہوائی جہاز میں تقرىبا 35ہزار فٹ کى بلندى پر جب مغرب کا و قت ہوا اور شبِ معراج شروع ہوئى، تب انہوں نے قراٰن پاک کى آخرى سورتىں پڑھىں اور ہم نے جہاز مىں ہى ختمِ قراٰن کے موقع پر دعا مانگی۔ اللہ کریم ان کا پڑھنا قبول فرمائے اور نورِ قراٰن سے ہمارے سینے مُنوّر فرمائے۔

اے عاشقانِ رسول !یہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہے جو اس انوکھے انداز میں نیکیاں کرنے کا مدنی ذہن دیتا ہے ۔آپ بھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے ،اِنْ شَآءَ اللہ تلاوتِ قراٰن سمیت دیگر نیک اَعمال کا جذبہ نصیب ہوگا۔ نگرانِ شوریٰ کے بیان میں شرکت: جب ہم مُتّحِدہ عَرَب اَمارات کے شہر شارجہ پہنچے تو ایک اسلامی بھائی ہمیں لینے کے لئے ایئرپورٹ پر مَوجود تھے۔ان کے ساتھ ہم نے پہلے کھانا کھایا اور پھر شارجہ کے گولف کورس کلب پہنچے جہاں دعوتِ اسلامی کی طرف سے شبِ مِعراج کے سلسلے میں مَحفِلِ نعت کا انعقِاد کیا گیا تھا۔جب ہم محفل میں حاضر ہوئے تو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری بیان فرمارہے تھے اور ہزاروں اسلامی بھائی شریک تھے۔ بیان کے بعد قصیدۂ معراج پڑھا گیا،دُعا کا سلسلہ ہوا اور پھر نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔

پیارے اسلامی بھائیو!شارجہ جیسے شہر میں ہزاروں اسلامی بھائیوں کا شبِ معراج کی محفل میں شریک ہونا اور پھر قطار بناکر نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی سعادت پانا ، دعوتِ اسلامی کی مقبولیت کی ایک رَوشن نشانی ہے۔ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے اپنے شہروں اور مُلکوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اور دیگر سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی سعادت پایا کریں۔

اجتماع کے بعد ایک اسلامی بھائی کے گھر سَحَری کا انتظام تھا جہاں کثیر تعداد میں دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ داران اور شخصیات موجود تھیں۔ یہاں کچھ دیر نگرانِ شوریٰ سے مُشاوَرَت کا مَوقَع بھی ملا۔شارجہ سے صبح 7 بج کر 50 منٹ کی فلائٹ کے ذریعے کراچی واپسی ہوئی اور یوں ہمارا پانچ ملکوں کا مدنی سفر مُکمَّل ہوا۔اللہ کریم اپنے دِین کی راہ میں ہمارے سفر کو قبول فرمائے اور اخلاص و استقِامت کے ساتھ مَرتے دَم تک سنّتوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ:یہ مضمون مولانا عبد الحبیب عطّاری کے آڈیو پیغامات وغیرہ کی مدد سے تیار کرکے انہیں چیک کروانے کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…مولانا عبد الحبیب عطاری

٭…رکن شوریٰ ونگران مجلس مدنی چینل


Share

Articles

Comments


Security Code