میتھی کے 50 مدنی پھول، یتیم کسے کہتے ہیں، فیضان جمعہ، ایک مسلمان کی عزت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جُمادَی الاُخریٰ1441ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سُننے کی ترغیب دِلائی اور پڑھنے / سُننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یااللہ!جوکوئی رِسالہ”میتھی کے 50 مدنی پھول“ کے 12صَفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو ظاہری باطِنی بیماریوں سے محفوظ رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً 15لاکھ171اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سنا۔ (اسلامی بھائی : 7لاکھ31ہزار654 / اسلامی بہنیں : 7لاکھ68ہزار517) (2)یاربَّ المصطفےٰ!جو کوئی رِسالہ”یتیم کسے کہتے ہیں؟“کے26صَفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو کسی کا محتاج نہ کر صِرف اپنے دَرْ کا محتاج رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً15لاکھ81ہزار702اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سنا ۔ (اسلامی بھائی : 7لاکھ10ہزار991 / اسلامی بہنیں : 8لاکھ70ہزار711) (3)یااللہ!جوکوئی رِسالہ”فیضانِ جُمعہ“کے25صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے رَمَضانُ المبارَک میں جمعۃُ الوداع کے دن مدینۂ منوّرہ میں جلوۂ محبوب میں ایمان و عافیت والی شہادت ، جنّتُ البقیع میں مَدْفَن اور جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً17لاکھ15ہزار342اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 7لاکھ94ہزار816 / اسلامی بہنیں : 9لاکھ20ہزار526) (4)یاالٰہی!جو کوئی رِسالہ”ایک مسلمان کی عزّت“کے22صفحات پڑھ یا سُن لے دنیا و آخرت میں اُس کی عزّت سلامت رکھ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً16لاکھ67ہزار649اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سنا ۔ (اسلامی بھائی : 7لاکھ45ہزار799 / اسلامی بہنیں : 9لاکھ21ہزار850)۔


Share

Articles

Comments


Security Code