مولانا محمد ارشد نقشبندی صاحب

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا محمد ارشد نقشبندی صاحب(ناظمِ اعلیٰ تنظیم علماء اوقاف ، پنجاب) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ گزشتہ کئی ماہ سے  ہر ماہ میرے مطالعہ میں  آتا ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! پڑھ کر اطمینانِ قلب نصیب ہوتا ہے اور بہت سی نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ بچّوں اور خواتین کے حوالے سے شامل موضوعات بہت زیادہ مفید ہیں اس کاوش پر “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی کارکردگی لائقِ تحسین ہے۔

(2)مولانا محمد خان باروی صاحب(صدر تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت پاکستان ، جنوبی پنجاب) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کا موقع ملا ، مَا شَآءَ اللّٰہ اچھا اور معلوماتی (Informative) رِسالہ ہے۔ اس ماہنامہ میں ہرقسم کے مضامین موجود ہیں جوکہ پڑھنے والوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اسلامی بھائیوں کے تأثرات

(3)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!جنوری2020کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مکمل پڑھنے کی سعادت ملی۔ یہ ماہنامہ علم وحکمت سے مُزیَّن ہے ، مفید اور دلچسپ معلومات میں اپنی مثال آپ ہے۔ بالخصوص بچوں کے حوالے سے جو سلسلے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اللہپاک دعوتِ اسلامی کو نظرِبد سے بچائے اور بالخصوص اس مجلس کو شاد و آباد رکھے۔                        (محمد جمیل ،  مانسہرا ، KPK)

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہر طرف اپنی برکتیں بکھیر رہا ہے۔ سلسلہ “ تحریری مقابلہ “ کے آغاز سے جامعاتُ المدینہ کے مُدرِّسین و مُدرِّسات ، طلبہ و طالبات کو بہت فائدہ  ہوگا کہ ایک مضمون کے لئے کئی کتابوں کو کھولنے کا موقع ملے گا جس سے علم میں بھی اضافہ ہوگا۔

(محمد نعیم بن محمد اشرف ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ  سرگودھا)

بچّوں  کے تأثرات

(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ جمادَی الاولیٰ144 میں “ خا لی اخر و ٹ اورمہما ن “ کی کہانی پڑھی۔ اس سے سیکھنے کو ملا کہ ہم سب کو اپنے مہمانوں کااحترام کرنا چاہئے۔                                  (مائدہ افضل ، لالہ موسیٰ ، پنجاب)

اسلامی بہنوں کے تأثرات

(6)بہت زیادہ ضَرورت تھی کہ اس طرح کا کوئی رِسالہ ہو جس سے بچّوں کو دینی راہنمائی ملے اور اخلاقی تربیت بھی ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ نے اس ضرورت کو پورا کردیاہے کہ ہر ماہ بچوں کے لئے نئے نئے اور دلچسپ مضامین شامل ہوتے ہیں۔                    (اُمِّ زید عطاریہ ، فیصل آباد)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ معلومات کا خزینہ ہے اس سے وہ باتیں معلوم ہوتی ہیں جو دیگر کئی کُتب پڑھنےکے بعد بھی مشکل سے ملیں گی۔ بزرگانِ دین کی سیرت والا چیپٹر بہت اچّھا لگتا ہے۔ اللہ پاک اس ماہنامہ پر کام کرنے والوں کو خوب خوب برکتیں عطا فرمائے۔                                                 (بنتِ عبد الخالق ، کراچی)


Share

Articles

Comments


Security Code