اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل / کیا حامل عورت پر روزے رکھنا فرض ہے؟ /  اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

کیا حاملہ عورت پر روزہ رکھنا فرض ہے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حاملہ عورت پر روزہ رکھنا ضروری نہیں ، اس سے روزہ معاف ہے ،  کیا یہی حکمِ شرع ہے ؟

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اس شخص کا مطلق اس طرح کہنا درست نہیں ، صحیح مسئلہ یہ ہے کہ حاملہ کے لیے اس وقت روزہ چھوڑنا جائز ہے جب  اپنی یا بچے کی جان  کے ضیاع کا صحیح اندیشہ ہو ، اس صورت میں بھی اس کے لیے فقط اتنا جائز ہوگا کہ فی الوقت روزہ نہ رکھے بعد  میں اس کی قضا کرناہوگی ۔

تنبیہ : بلا علم مسائلِ شرعیہ بیان کرنا شرعاً جائز نہیں ہے ،

ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنا چاہیے اور  جن کو یہ غلط مسئلہ بیان کیا ہے ان کے سامنے اپنی غلطی کو بیان کرے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

                          مُجِیْب                                                                                                                                                                                                                              مُصَدِّق

ابو الحسن جمیل احمد غوری عطاری                                                                                                                    مفتی فضیل رضا عطاری

خلع میں حق مہر سے زائد مال لینا کیسا؟

سوال : کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

شرعی اصطلاح میں خلع یہ ہے کہ شوہر اپنی مرضی سے مہر یا دیگر مال کے عوض عورت کو نکاح سے جدا کردے ، اس میں عورت کا قبول کرنا بھی شرط ہے ، اگر شوہر کی طرف سے زیادتی ہو تو خلع پر مطلقاً عوض لینا مکروہ ہے اور اگر عورت کی طرف سے ہو تو جتنا مہر میں دیا ہے اُس سے زیا دہ لینا مکروہ پھر بھی اگر زیادہ لے لے گا تو قضاءً جائز ہے۔

لہٰذا اگر سائل اپنے قول میں سچاہے تو زید نے جتنا حق مہر میں مال دیا ہے اتنا مال لے سکتا ہے اس سے زائد لینا مکروہ ہے البتہ اگر زائد لے گا تو قضاءً جائز ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ بلاوجہِ شرعی عورت کا شوہر سے خلع کا مطالبہ کرنا ، ناجائز و حرام  اور گناہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

                             کتبـــــــــــــــــــــــــــہ

مفتی ہاشم خان عطاری


Share

اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل / کیا حامل عورت پر روزے رکھنا فرض ہے؟ /  اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

مدنی کورسز:اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت دارُالسُّنَّۃ لِلبَنات گلشنِ اقبال(کراچی) میں 23 فروری 2020ء کو فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا۔ کورس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مُبَلِّغاتِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو ، غسل اور نماز وغیرہ کے ضروری مسائل سکھائے * 20 ، 22 اور 24 فروری کو پاکستان کے مختلف شہروں میں تین دن پر مشتمل ’’آٹھ مدنی کام کورس‘‘   ہوا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے بذریعہ انٹرنیٹ آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے راہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کومدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی*  25فروری 2020ء کو پاکستان کےچھ شہروں (حیدر آباد ، فیصل آباد ، پاکپتن ، ملتان ، سیالکوٹ اور راولپنڈی) میں “ فیضانِ قراٰن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃُ المدینہ کی کتاب’’فیضانِ سُورَۂ نُور‘‘ اور ’’پردے کے بارے میں سوال و جواب‘‘سے ضروری احکام سکھانے کے علاوہ منتخب سُورتیں یاد کروانے اور علمِ تجوید سکھانے  کا سلسلہ بھی ہوا* مجلسِ جامعاتُ المدینہ لِلبَنات کے زیرِ اہتمام 20فروری 2020ء بروز جمعرات پاک و ہند کے جامعاتُ المدینہ للبنات میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کا آغاز ہوا۔ کورس میں شریک طالبات کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان ، چندہ کرنے کی شرعی حیثیت سمیت کئی  اہم مسائل سکھائے گئے۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کام :* اسلامی بہنوں کے شعبۂ تعلیم  کے زیرِ اہتمام فیصل آباد زون جھمرہ کابینہ شہر سالار والا میں قائم اَلفَلاح ہائی اسکول اور کالج میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا شرکت کرنے والی طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی  *  گلشنِ حدید کے علاقے پیپری کراچی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں اسٹوڈنٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی  طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔ علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ مختلف مدنی  خبریں: * 27فروری 2020ءبروز   جمعرات حیدرآباد زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت ذِمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مُشاوَرَت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا * 26فروری  2020ء کو کلفٹن کابینہ کالاپُل  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مَقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے “ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ “ کی سیرتِ مبارکہ پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی* 25فروری 2020ءبروز  منگل نواب شاہ میں قائم مُنْتَہٰی اِسکِل ڈویلپمنٹ سینٹرل سُوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی  کی ڈائریکٹر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مُشاوَرَت کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تَعارُف پیش کیا* کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دعائے صِحّت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 350اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع کے بعد نمازِحاجات کے نوافل پڑھے گئے۔ اسلامی بہنوں کو فِی سبیلِ اللہتعویذاتِ عطّاریہ بھی دیئے گئے* یومِ  خلیفۂ اَوّل حضرت سیّدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ لِلبَنات کی 24 ہزار 944  بچیوں کو حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہکا تعارف یاد کروایا گیا ہے* اسلامی بہنوں کی مجلس برائے کفن دفن کے  زیرِ اہتمام11 فروری2020ء کو بہاولپور کے علاقے ٹرسٹ کالونی میں تجہیزو تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اَہَم شخصیا ت اور مذہبی مُدَرِّسات و طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مُبَلِّغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میّت و کفن کا درست طریقہ سکھایا۔


Share

اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل / کیا حامل عورت پر روزے رکھنا فرض ہے؟ /  اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

کورسز: * اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کَچھ زون  مانڈوی ہند میں واقع ایک ٹیوشن سینٹر میں کورس “ Basics of Islam “ “ کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے  اسلامی عقائد ، وضو ، غسل اور نماز  کے مسائل بیان کئے*  ہند کے شہر ناگورمیں تین مقامات پر اسلامی بہنوں کا  26دن کا آن لائن مدنی قاعدہ کورس ہوا * ممبئی ہند ریجن میں 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس 16 مقامات پر ہواجس میں 213 اسلامی بہنوں  نے شرکت کی* مجلس ِشارٹ کورسزکے تحت 26فروری 2020ء سےیوکے ریجن برمنگھم کی  کابینہ مڈلینڈ میں تین دن پر مشتمل “ فیضانِ زکوٰۃ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک طالبات کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان ، چندہ کرنے کی شرعی حیثیت ، سمیت اہم مسائل سکھائے گئے * اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں تُرکِی کے شہر اِستنبول میں سات دن پر مشتمل “ Basics of Islam “ کور س کا انعقادکیا گیا جسں میں مقامی بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک  بچّیوں کو وضو ، غسل ، نماز وغیرہ سے متعلق اہم مسائل اور بنیادی اسلامی عقائد سکھائے گئے ۔ مختلف مدنی  خبریں: * اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ کے تحت27 فروری 2020ء کو ممبئی زون گوونڈی  کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ، اجتماعِ پاک کے اختتام پر تقسیمِ رَسائل کا سلسلہ بھی ہوا * 23 فروری 2020ء کواسلامی بہنوں کی مجلس  برائے کفن دفن کے  زیر اہتمام جَبَل پور ہند میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میّت و کفن کا درست طریقہ سکھایا۔  بریڈفورڈ میں دو نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز: پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغات کے تحت یوکےکے ریجن بریڈفورڈ میں دو نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے داخلہ لینا شروع کردیا ہے ۔ داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مَخارِج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات بھی فَراہَم کی جارہی ہیں۔

 


Share

Articles

Comments


Security Code