رجبُ المرجب و شعبانُ المعظم کے چند اہم واقعات

ماہنامہ مارچ2021

22رجبُ المرجب : وِصال امیر معاویہ

صحابیِ رسول حضرت سیّدُنا امیر معاویہ  رضی اللہُ عنہ  کا وِصال ایک قول کے مطابق 22رجبُ المرجب 60ھ کو ہوا ، آپ کاتبِ وحی ، اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ حبیبہ کے بھائی ، اسلام کی سب سے پہلی سمندری جنگ کے لیڈر اور مسلمانوں کے پہلے بادشاہ ہیں۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رجب المرجب1438 ، 1440ھ اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب : فیضانِ امیر معاویہ)

25رجبُ المرجب : وِصال عمر بن عبدالعزیز

خلیفۂ راشد ، خلیفۂ عادِل ، عُمرِ ثانی ، امیرُ المؤمنین حضرت سیّدُنا عمر بن عبدالعزیز  رحمۃُ اللہِ علیہ  کا وِصال ایک قول کے مطابق 25 رجب المرجب 101ھ کو ہوا ، آپ حضرت عمر کی پوتی کے بیٹے ، تابعی بزرگ اور مجددِ اسلام تھے۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ رجب المرجب1438 ، 1440ھ اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب : حضرت عمر بن عبدالعزیز کی 425 حکایات)

رجبُ المرجب15ھ : جنگِ یرموک

 امیرُ المؤمنین حضرت سیّدُنا عمر فاروق  رضی اللہُ عنہ  کے دورِ خلافت میں رجب المرجب15ھ میں حضرت سیّدُنا ابو عبیدہ بن جراح  رضی اللہُ عنہ  کی قیادت میں جنگِ یرموک رونما ہوئی ، اس جنگ میں ایک قول کے مطابق 45ہزارمسلمانوں نے 10لاکھ 60ہزار پر مشتمل رومی لشکر کا مقابلہ کیا ، تقریباً4ہزارمسلمان شہید ہوئے اور لاکھوں رومی مارے گئے ، اللہ پاک نے مسلمانوں کو عظیم فتح نصیب فرمائی۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : مکتبۃُ المدینہ کی کتاب فیضانِ فاروقِ اعظم ، جلد2 ، صفحہ591تا618)

5شعبانُ المعظم : ولادتِ امام حسین

نواسۂ رسول ، حضرت علی و فاطمہ کے گلشن کے مہکتے پھول ، سیّدُالشہداء حضرت سیّدُنا امام حسین  رضی اللہُ عنہ  کی ولادت 5شعبانُ المعظم 4ھ کو مدینۂ منورہ میں ہوئی۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : مکتبۃ المدینہ کا رسالہ : امام حسین کی کرامات اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ محرم الحرام1439تا 1442ھ)

شعبانُ المعظم9ھ : وِصال اُمِّ کلثوم

نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی شہزادی حضرت اُمِّ کلثوم  رضی اللہُ عنہا  کا وصال شعبانُ المعظم 9ھ میں ہوا ، رسولِ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ان کی نَمازِ جنازہ پڑھائی اور جنّتُ البقیع میں تدفین ہوئی۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : سیرتِ مصطفیٰ ، ص695تا697 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

اللہ پاک کی ان سب پر  رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code