صفر المظفر کے چند اہم واقعات

صفرُ المظفر کے چند اہم واقعات

ماہنامہ اگست 2024

تاریخ/ماہ/سِن

نام/واقعہ

مزید معلومات کے لئے پڑھئے

7صفرُ المظفر661ھ

یومِ عرس مشہور ولیُّ اللہ

حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی رحمۃُ اللہِ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439،  1440ھ اور ”فیضانِ بہاء الدین زکریا ملتانی“

11صفرُ المظفر 1385ھ

یومِ وِصال اعلیٰ حضرت کے پوتے،

حضرت علّامہ محمد ابراہیم رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439ھ

اور ”134خلفائے اعلیٰ حضرت“

14 صفرُ المظفر 1165ھ

یومِ عرس سندھ کے مشہور ولی و صوفی شاعر

 حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃُ اللہِ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1440ھ

17 صفرُ المظفر 1398ھ

امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس قادری کی

والدۂ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کا یومِ وِصال

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439 ھ

اور ”تعارفِ امیرِ اہلِ سنّت، صفحہ15“

20 صفرُ المظفر 465ھ

یومِ عرس حضور داتا گنج بخش

حضرت سیّد علی بن عثمان ہجویری رحمۃُ اللہِ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439، 1440ھ اور ”فیضانِ داتا علی ہجویری“

25 صفرُ المظفر 1340ھ

یومِ وصال اعلیٰ حضرت، مجددِ دین و ملّت

 امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان بریلویرحمۃُ اللہِ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439تا 1445ھ اور”فیضانِ امامِ اہلِ سنّت“

28صفرُ المظفر 1034ھ

یومِ وِصال حضرت مجددِ الفِ ثانی شیخ احمد فاروقی رحمۃُ اللہ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439ھ

اور ”تذکرۂ مجددِ الفِ ثانی“

29صفرُ المظفر1356ھ

یومِ وِصال تاجدارِ گولڑہ

حضرت علامہ پیر سیّد مہر علی شاہ رحمۃُ اللہ علیہ

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1442ھ

اور ”فیضان پیر مہر علی شاہ“

صفرُ المظفر 04ھ

شہدائے بئرِ معونہ

( 70صحابۂ کرام کو بئر معونہ کے مقام پر نجد کے کفار نے شہید کردیا)

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1444ھ  اور ”سیرتِ مصطفیٰ، صفحہ394“

صفرُ المظفر 07ھ

فتحِ خیبر:زمانۂ رسالت میں1600صحابہ نے 20ہزارسے زائد کفار کا مقابلہ کیا،15صحابہ شہید ہوئے ۔

ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرُ المظفر 1439ھ

اور ”سیرتِ مصطفیٰ، صفحہ380“

اللہ پاک کی ان پر  رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھئے اور دوسروں کو شیئر بھی کیجئے۔


Share