اوراد وظائف

ماہنامہ مارچ2021

بے اولاد جوڑے متوجہ ہوں!

یَااَوَّلُ

41بار روزانہ پڑھئے ، صاحبِ اولاد ہوجائیں گے ،  اِن شآءَ اللہ۔ (مدّت : 40دن)

(زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، ص22)

 

اِغوا (Kidnapping) سےحفاظت کانسخہ

یَاقَادِرُ

 جو وُضُو کے دوران ہر عضو دھوتے ہوئے پڑھنے کا معمول بنا لے اِن شآءَ اللہ دشمن اِس کو اِغوا نہیں کرسکے گا۔

 

اپنڈکس کا روحانی علاج

آیَۃُ الْکُرسی11بار اور یَاعَظِیْمُ 7بار (اوّل آخر تین بار دُرُود شریف) پڑھ کر ایک چٹکی نمک پر دَم کرکے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیجئے۔ یہ عمل دن میں تین بار کیجئے۔ اِن شآءَ اللہ اپنڈکس ختم ہوجائے گا۔ (بیمار عابد ، ص43)

کینسر کا دَم

یَارَقِیْبُ

سات دن تک روزانہ باوُضو یَارَقِیْبُ100بار (اوّل آخر 11 بار دُرُود شریف) پڑھ کرکینسر کے مریض پر دَم کیجئے ، اگر زخم ہو تو اُس پر بھی دَم کیجئے اگر کینسر کا زخم جسم کے اندرونی حصّے یا پردے کی جگہ ہو تو زخم کی جگہ پر کپڑے کے اوپر دم کر دیجئے۔ اگر جسم کے باہَر زخم ہے تو سَرسوں کے تیل پر بھی دَم کر دیجئے اور وہ تیل مریض زخم پر لگاتا رہے ، اِن شآءَ اللہ زخم صحیح ہوجائے گا اور کینسر دور ہو گا۔ (بیمارعابد ، ص40)

(نوٹ : ہر علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے۔ )

 


Share