Book Name:Bad shuguni haram hay
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنَّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی،ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رِسالے ''ضِیائے دُرُود و سَلام''میں فرمانِ مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نَقْل فرماتے ہیں :” جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی سو حاجات پوری فرمائے گا۔ ان میں سے تیس(30) دنیا کی ہیں اور ستّرآخِرَت کی۔“ (کنز العُمّال ج۱ ص ۲۵۵ رقم الحدیث ۲۲۲۹)
تمہارا نام مصیبت میں جب لیاہوگا
ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہوگا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!حُصولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننے سے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نیّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ (اَلمُعجمُ الکبیر لِلطّبرانی ج ۶ ص ۱۸۵ حدیث ۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول: (۱)بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خَیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲)جِتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کیے خوب کان لگاکر بیان سُنوں گا ٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے علمِ دین کی تعظیم کی خاطر جہاں تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گا ٭ ضَرورتاً سمٹ سَرَک کر دوسرے کے لیے جگہ کشادہ کروں گا ٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گھورنے، جھڑکنے اور اُلجھنے سے بچوں گا ٭ صلُّوا عَلَی الْحبیب،اُذْکُرُوااللّٰہ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کیلئے بُلند