Book Name:Bad shuguni haram hay
(1)شبِ جمعہ کادُرُود:
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزُرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وقت سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وقت بھی ،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ (اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات ص١٥١ملخصًا)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا :جو شخص یہ دُرُود پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (اَیضاً ص ٦٥)
صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّدٍ
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع ص٢٧٧)
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا :اس دُرُود پاک کوپڑھنے والے کیلئے ستر فرشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ (مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج١٠ ص٢٥٤ حدیث ١٧٣٠٥)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً م بِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہِ