Book Name:Bad shuguni haram hay
آواز سے جواب دوں گا ٭ بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مصافَحہ اور انفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میں بھی نیت کرتا ہوں ٭ اللہعَزَّ وَجَلَّ کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئےبیان کروں گا ٭دیکھ کر بیان کروں گا ٭پارہ 14، سورۂ نَحْل،آیت125: اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (ترجَمۂ کنزالایمان: اپنے رب کی راہ کی طرف بلاؤ پکّی تدبیر اور اچّھی نصیحت سے)اوربُخاری شریف ( حدیث4361)میں وارِد اِس فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم: بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَ لَوْاٰیَۃً۔ یعنی ’’پہنچادو میری طرف سے اگرچِہ ایک ہی آیت ہو ‘‘ میں دیئے ہوئے اَحکام کی پیروی کروں گا ٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے منع کروں گا ٭اَشعار پڑھتے نیز عربی، انگریزی اورمشکل الفاظ بولتے وقت دل کے اِخلاص پر توجُّہ رکھوں گایعنی اپنی علمیَّت کی دھاک بٹھانی مقصود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دورہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رغبت دلاؤں گا* قہقہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا ٭نظر کی حفاظت کا ذہن بنانے کی خاطر حتَّی الامکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج میں آپ کے سامنے بدشُگُونی سے مُتعلِّق مدنی پُھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔بدشُگُونی ایسی بیماری ہے جو ساری دُنیا میں پھیلی ہوئی ہے ۔ میں سب سے پہلے آپ کے سامنے ایک حکایت اور اس سے حاصل ہونے والے مدنی پھول پیش کروں گا،اس کے بعد شُگُون کی قِسمیں،قرآنِ پاک کی آیات، احادیثِ مُبارکہ اوراس بارےمیں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی