Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah
بنا کہ ایک بار’’مدنی مُذاکرہ‘‘سُننے کی سَعادت حصّے میں کیا آئی،میری زِنْدگی کا رُخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاَہْلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عام فہم اَندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیر مَعْلُومات کا ’’اَنْمول خزانہ‘‘ لُوٹنے کا سُنہری موقع ملا، خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطفےٰ کی کِرنوں سے میرا تاریک دل روشن ہو گیا،سابقہ زِنْدگی پر نَدامت ہونے لگی، لہٰذا میں نے بقیہ زِنْدگی کو غنیمت جانتے ہوئے فیشن کی نحوست سے جان چُھڑائی اور سُنَّتوں پر عمل کرنے اور نمازوں کی پابندی کا عزم ِمُصَمَّم (پکا اِرادہ)کرلیا، جلد ہی سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجالیا، داڑھی شریف سے چہرہ پُرنُور کرلیا اور نیکیوں پر اِسْتقامت پانے کے لے دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مدنی ماحول سے مُنسلک ہوگیا۔ نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے جذبے کے تحت ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر میرا معمول بن گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادم ِتحریر مبلّغِ دعوت اسلامی کی حیثیت سے سُنَّتوں کا پرچار کررہا ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کل 14اگست ہے،اس دن کواللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فضل و کرم سے ہمیں نعمتِ عظمیٰ"یعنی وطنِ عزیزملکِ پاکستان" نصیب ہوا،بدقسمتی سے آج اِس نعمت کاشکر کرنے کے بجائے نہ جانے کیسے کیسے گناہوں کے بازار گرم کر کے ناراضیٔ ربِّ غفار کاسامان کیا جاتا ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ سلامت رکھے،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو،جنہوں نے قدم قدم پر اِس اُمّت کی خیرخواہی ورہنمائی فرمائی ہے،آپ اس موقع پر بھی عاشقانِ رسول کو گناہوں سے بچنے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر بجا لاتے ہوئے نیکیوں میں گزارنے کامدنی ذہن عطا فرماتے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر14اگست کوملنے