Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah
اور تحقیقی بصیرت کے سبب خاندان بھرمیں مُمتازوباوقار مَقام رکھتے تھے،اس لیے اپنی اسی حَیْثیَّت کو اِستعمال کرتے ہوئے خاندان بھر کی شکر رَنجیاں(معمولی سی رنجش) مِٹاتے اوررُوٹھوں کو مِلادیا کرتےتھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ جب کبھی خاندان کے اَفرادمیں اَن بَن ہوجائے یا باہر کوئی دَنگا فَساد ہوجائے، پڑوسیوں میں کہیں لڑائی جھگڑے کی آگ سُلگ جائے تو اس بَھڑکْتی آگ میں مزید پُھونکیں مارنے کی بجائے ممکنہ صورت میں اس کو بُجھانے کی کوشش کریں۔اس سے جہاں فِتنہ کا قَلْع قَمْع ہوگا وہیں اپنے مُسلمان بھائیوں میں صُلْح کروانے کا ثواب بھی ہمارے حِصّہ میں آئے گا۔آئیے!اس حوالے سے 2 حدیثِ مُبارَکہ سُنتے ہیں۔
1. سب سے اَفْضَل صَدَقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرادینا ہے۔(التر غیب والترہیب، کتاب الادب ،باب اصلاح بین الناس ،رقم ۶، ج۳ ،ص ۳۲۱)
2. جوشخص لوگوں کے دَرمیان صُلْح کرائے گا،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا مُعامَلہ دُرُسْت فرمادے گا اور اسے ہر کلمہ بولنے پر ایک غُلام آزادکرنے کا ثواب عطا فرمائے گا اور وہ جب لوٹے گا تواپنے پچھلے گُناہوں سے مَغْفِر ت یافتہ ہوکرلوٹے گا۔(التر غیب والترھیب، کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس ،رقم ۹، ج۳ ،ص ۳۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صَدرُ الشَّریعہ کے کارہائے نمایاں:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شریعت کے امام ،طریقت کے چاند حضرت علامہ مولانا مُفتی اَمْجد علی اَعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی ساری زِندگی شریعت وطریقت کی خِدمت میں گُزاری۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی اس حیاتِ طیبہ میں ایسے کارہائے نُمایاں اَنْجام دئیے کہ جن پر آج بھی عَقلِ عالَم،حیران ہے۔آئیےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے چند علمی کارناموں کے بارے میں سُنتے ہیں۔
بہارِ شریعت، فقہِ حنفی کا انسائیکلو پیڈیا:
صَدرُالشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ مُفْتی محمداَمجدعلی اَعْظَمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے علمی کارناموں میں سرِ