Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah
صاحب یا والدین آئیں تو تعظیماً کھڑے ہوجانا ثواب ہے۔حکیم الامّت مفتی احمدیارخان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی لکھتے ہیں: بزرگوں کی آمد پر یہ دونوں کام یعنی تعظیمی قیام اور استقبال جائز بلکہ سنتِ صحابہ ہے ۔ (مراٰۃالمناجیح ،ج۶، ص۳۷۰، جملہ منقول از سنتیں اور آداب،ص۹۹، بتغیر)
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب ”سُنّتیں اور آداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)
عاشقانِ رسول، آئیں سنت کے پھول
دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں