Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سُنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مسجد میں داخل ہوں، یاد آنے پر نفلی اعتکاف کی نیّت فرما لیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اعتکاف کا ثواب حاصل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا،سونا بھی جائز ہو جائے گا۔
جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر سو (10) رَحْمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس(10) مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر سو (100)رحمتیں نازل فرماتا ہےاور جو مجھ پر سو (100)مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی دونوں آنکھوں کے دَرْمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جَہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اسے بروزِ قیامت شُہداء کے ساتھ رکھے گا۔ (معجم اوسط:۵/۲۵۲، حدیث: ۲۷۳، ضیائے درودوسلام،ص:۳)
پڑھتا رہوں کثرت سے دُرُود ان پہ سَدا میں
اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے
(وسائل بخشش ص ۱۱۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے