Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah
مُصنِّف بھی، مُقرِّر بھی، فَقیہِ عصرِ حاضِر بھی
وہ اپنے آپ میں تھا اِک اِدارہ عِلْم و حکمت کا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ جب صَدرُ الشَّریعہ کو18 سال تک اعلی ٰ حضرت ،امامِ اَہْلسنَّترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی صُحبتِ بابرکت میں رہنے کی سَعادت نصیب ہوئی توآسمانِ علم وحکمت پرایسے روشن سِتارے بن کر چمکے کہ بڑے بڑے عُلماء آپ کی عِلمیَّت کے قائل ہوگئے۔ اللہعَزَّوَجَلَّ کے بَرگُزیدہ بندوں کی صُحبت یقیناًباعثِ بَرکت ہوتی ہے،اِن نُفُوسِ قُدسیہ کی مَعیَّت(یعنی ہمراہی) میں رہ کر فکر ِ آخرت،نیکیوں کی طرف رَغْبت ،گُناہوں سے نَفرت اور عِلْم وحکمت کے بے شُمار مدنی پُھول حاصل ہوتے ہیں،یہ دن رات اُخْروی کامیابی کے لئے اپنی اور دوسروں کی اِصْلاح کی کوشش میں مَصْروف رہتے ہیں ،ان کے دل خوفِ خُداسے مَعْمُور ہوجاتے اورآنکھیں آنسوبَہاتی ہیں۔یقیناً جوشخص ان نیک لوگوں کی صُحبت میں رہے گا تو یہی کیفیات اس کے دل میں بھی سَرایَت کر جائیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس پُرفتن دور میں بھی اَلۡحَمۡدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کاپاکیزہ مدنی ماحول، اِس مدنی صحبت کو پانے کے کئی مواقع فراہم کرتا ہے،آپ سے مدنی اِلْتِجا ہے کہ شیخِ طریقت ،اَمِیرِ اََہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی برکتیں پانے،سُنَّتیں اَپنانے،نمازِباجماعت کا ذِہْن بنانے،جُھوٹ غیبت،چُغْلی وغیرہ گُناہوں سے بچنےاور دوسروں کو بچانے اور نیکیوں میں دل لگانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے اعلیٰ اَخلاقی اَوْصاف غیرمحسوس طورپر کردار کا حِصّہ بنتے چلے جائیں گے۔ہراسلامی بھائی کو چاہيے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں پابندیٔ وقت کے ساتھ،اوّل تاآخر