Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah
کے ساتھ ساتھ دُنیا بھر میں دینِ اسلام کی حِمایت و نُصْرت اور اس کی تبلیغ کےلیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے لائق فائق تَلامذہ(شاگردوں) کی بھی ایک کثیر تعداد تیار کی ہے ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ صَدر ُالشَّریعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے صَدْقے ہمیں بھی دِین کی سَربُلندی اور شریعت کے مُطابق زِنْدگی گُزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!موجودہ دور میں عِلاج کے مُختلف طریقے ہونے کی وجہ سے طبیبوں کی پہچان کے لیے نام بھی الگ الگ رکھے گئے ہیں۔ چُنانچہ جب ڈاکٹرز کا نام لیا جاتا ہے تو اس سے عام طور پر اَیلو پیتھک ڈاکٹرز مُراد ہوتے ہیں۔ یُونانی طِب والوں کو حکیم کہتے ہیں، جانوروں کے ڈاکٹرز کو ویٹرنری ڈاکٹر اور ڈاکٹرز کی ایک قسم ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کہلاتی ہے۔ الغرض مَوجُودہ دَور کے طبیبوں کو دیکھا جائے تو ان کی اَکْثریَّت فَرض عُلُوم یعنی بُنیادی ضروری دِیْنی عُلُوم سے ناواقف نظر آتی ہے۔ چُنانچہ تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں طبیبوں کے ہر طَبْقے کے لیے ایک الگ مجلس قائم کی گئی۔ان تمام مَجالس کا بُنیادی مَقْصَد اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے دلوں میں فَرض عُلُوم کی اَہَمیَّت اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان تک دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو پہنچانا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ‘‘ کے مُطابِق زِنْدگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دینا ہے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو