Book Name:Jhoot ki Tabah kariyan
مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں:
ہر طرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانےکےلیے دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں۔ یاد رکھئے! خَربوزے کو دیکھ کر خَربوزہ رنگ پکڑتا ہے،تِل کو گُلاب کے پُھول میں رکھ دیا جائے تو اُس کی صُحبت میں رہ کر گُلابی ہو جاتا ہے،اسی طرح تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے رَسُول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقْعَت پتھر بھی”اَنْمول ہیرا“ بن کر خُوب جگمگاتا ہے۔(پردے کے بارے میں سُوال جواب،ص:۱۰۹) اگرہم بھی جُھوٹ، غیبت، چُغلی، فلمیں ڈِرامے دیکھنے دکھانے، گانے باجے سُننے، سُنانے جیسی بُری عادتوں سے پیچھا چُھڑانا چاہتےہیں تو ہاتھوں ہاتھ اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کرعملی طورپر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے رہیں،عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سُنَّتوں کی تَرْبِیَت کیلئے راہِ خدا میں سفر اِخْتِیار کریں ، کامیاب زِندگی گُزارنے اوراپنی آخِرت سنوارنے کیلئے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کےرِسالے میں دیے گئے خانے پُر کرکے ذِمہ دارکو ہر مَدَنی ماہ کی10تاریخ کا اِنتظارکیے بغیر، پہلی تاریخ کوہی جَمْع کروانے کا معمول بنا لیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتِماع ،ہفتہ واراجتماعی طورپر دیکھے جانے والے "مدنی مذاکرے"میں خود بھی شرکت اوردُوسروں تک بھی اس کی دعوت پہنچاتے رہیں،دعوتِ اسلامی کے ہر دلعزیز،100 فیصد اسلامی چینل” مَدَنی چینل“ خود بھی دیکھتے رہیں اوردُوسروں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دِلاتےرہیں۔اگراِن مدنی کاموں میں مُستقل مزاجی کے ساتھ شرکت اوردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہو گئی تواللہ عَزَّ وَجَلَّ و رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت مزید پیدا ہو گی،صحابہ و اولیاء کا مُبارک فیضان جاری و ساری ہو جائے گا،گناہوں سے