Book Name:Jhoot ki Tabah kariyan

گُزارنے اور فکرِ آخِرت  کرنے کا مَدَنی ذِہْن بھی بنا رہی ہے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدنی قافلہ بھی ہے !

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!سُنّتوں کی خِدْمت کےلیے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کام، مُسَلمانوں کو راہِ سنّت پر چلانے اور عاشِقانِ رسول میں سُنّتوں کی مدنی بہاریں عام کرنے میں بہت مُعاوِن ہیں۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام،ہرماہتین (3)دن کےمَدَنی قافلے  میں سفر کرنا“بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کی صُحْبَت کی بَرَکت سے جہاں علمِ دین سیکھنا،علمِ دِین سے مالا مال کتب و رسائل پڑھنا مُیَسَّر آتا ہے، وہیں لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور بُرائیوں سے مَنْع کرنے کا ثَواب بھی ہاتھ آتاہے ۔یاد رکھئے! ہماری نیکی کی دعوت سے اگرکوئی ایک اسلامی بھائی بھی سُنَّتوں کا پیکر اورنمازی بن گیا، تو اُسے اُن نیک اعمال کا ثَواب تو ملے گا ہی،ساتھ میں ہمارے نامۂ اعمال میں بھی ثَواب لکھا جاتارہے گا۔

فرمانِ مُصْطَفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے :نیکی کی طرف رَہْنُمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔(سُنَنُ التِّرْمِذِی،ج ۴،ص ۳۰۵،حدیث۲۶۷۹)آپ بھی ہر ماہ تین(3) دن کے مَدَنی قافلے میں سَفَر کرنے کی نِیَّت فرمالیجئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّوَجَلَّ ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ آئیے !ترغیب کے لئےمدنی قافلے کی مَدَنی بہار سُنتے ہیں :

مَدَنی بہار:

ایک اسلامی بھائی کے بَیان  کا خُلاصہ ہے:دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے