Jhoot ki Tabah kariyan

Book Name:Jhoot ki Tabah kariyan

جھوٹ بولتے رہنے کی وجہ سے وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک بہت بڑا جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔ ہم میں سے کوئی ہرگز یہ نہیں چاہے گا کہ ہمارا نام تھانے میں مُجْرِموں کے رَجِسٹر میں  دَرْج کر دیا جائے اور اگر ایسا ہو جائے تو ہمارے دِن کا چین اور راتوں کی نیند و سُکُون برباد  ہو جائے،غور کیجئے! جب مُجْرِموں کی فہرست میں اپنا نام دیکھنا کسی کومنظور نہیں تو  خُدائے واحِد و قَہَّارعَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک اگر کسی کو جُھوٹوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے اورمُسَلْسَل جُھوٹ بولنے کی وجہ سے اسے کَذَّاب یعنی بہت بڑا جھوٹا لکھ دیا جائے، ایک مُسَلمان کو یہ بھی گوارانہیں ہونا چاہیے ۔اسی طرح  اگر کسی کومعلوم ہو کہ فُلاں راستے میں قدم قدم پر خطرہ ہے ، اس پر جانے سے جان ومال کا نُقصان بھی ہوسکتاہے،تو عَقْلمند شَخْص ہمیشہ اس راستے پر جانےسے بچتا رہے  گا، مگر افسوس! ہمیں اپنی دنیا بہتر بنانے کی فِکْرتو ہردَم لگی رہتی ہے،لیکن ہم اپنی آخِرت اچھی  بنانے کی کوشش سے یکسر غافِل ہیں، ہم جانتے ہیں کہ جھوٹ جہنَّم کی طرف جانے والا ایک خطر ناک راستہ ہے، مگر ہم سارے خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑی تیزی سے اس  راستے پرچلے جارہے ہیں ، افسوس صَد کروڑ افسوس! اب تو جھوٹ بولنے والوں نے مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  جھوٹ  کو بُرائی سمجھنا ہی چھوڑ دیا ۔ دُنیا میں جُھوٹ بول کر  چند ٹکوں کا فائدہ اُٹھانے والے، جُھوٹے چُٹْکَلوں کے ذریعے دوسروں کو ہنسانے والے، جُھوٹے خواب سُنا کر دوسروں کا دِل بہلانے والے، اپنے نام کے ساتھ جھوٹے اَلْقابات لگا کر حُبِّ جاہ (عزت وشُہرت کی مَحبَّت)کا سامان کر نےوالے یاد رکھیں! کہ مرنے کے بعد جھوٹ کا  عذاب  ہر گز ہرگز برداشت نہ ہوسکے گا۔ چُنانچہ

جھوٹے شَخْص کو ملنے والے عَذابات:

      نُورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرْشاد فرمایا:خَواب میں ایک شَخْص میرے پاس آیا اور بولا:چلئے!میں اُس کے ساتھ چَل دِیا، میں نے دو(2)آدَمی دیکھے، ان میں ایک کھڑا اور دُوسرا بیٹھا تھا ، کھڑے ہوئے شَخْص کے ہاتھ میں لَوہے کا زَنْبُورتھا،جسے وہ بیٹھےشَخْص کے ایک