Book Name:Jhoot ki Tabah kariyan
(''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الکراھیۃ، الباب السابع عشر في الغناء،ج۵،ص۳۵۲.)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے جُھوٹ کی تباہ کاریوں کےمُتَعلِّق سُنا ، یقیناً جُھوٹ سب بُرائیوں کی جَڑ ہے، اگر کوئی جُھوٹ سے بچنے کا پُخْتَہ اِرادہ کرلے تو سچ بولنے کی بَرَکت سے دیگر کئی گُناہوں سے بھی بچ سکتاہے۔جُھوٹاشَخْص آخِرت میں تو رُسوا ہو گا ہی، لیکن اگر جُھوٹ سے دُنیا میں اس کا پردہ ہٹ جائے تو بھی ایسا شَخْص ذَلِیْل وخَوارہوتاہے۔ جُھوٹ بولنے والےسےفِرشتہ ایک مِیْل دُور چلا جاتا ہےاوروہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ناپسندیدہ بندہ بن جاتاہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ دِیگر گناہوں کے ساتھ ساتھ" جھوٹ" کے خِلاف اِعلانِ جنگ کرتے ہوئے تمام گُناہوں سے بچنے کی کوشش جاری رکھیں۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں عَمَل کرنے کی تَوفِیق عَطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی
بھائیو!وَکالت ہمارے مُعاشَرے کا اَہَم تَرِین شُعبہ
ہے،تبلیغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں کم
وبیش 97 شُعْبہ
جات میں دِینِ اسلام کا پَیغام عام کررہی
ہے، وہیں’’ وَکالت‘‘سےمُنْسَلِک اَفراد کی اِصْلاح کے لیے”مَجْلِسِ وُکَلا وججز“ کے
ذَرِیعے نیکی کی دَعوت پھیلارہی ہے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے
ہوئے ،اس مَدَنی مَقْصَد ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی
ہے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ
وَجَلَّ“کے مُطابِق زِندگی