Book Name:Imam e Azam ka Taqwa
تعداد ہے جو فرض عُلُوم تک سے غافل دکھائی دیتی ہے۔ایسے پُرفتن دَورمیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کےکثیر مَواقع فَراہم کردئیے ہیں ، کئی مُلکوں کے شہروں کے مدنی مراکزبنام"فیضانِ مدینہ"میں مدنی تربیت گاہیں قائم ہیں جن میں دُورونزدیک سےآنے والے اسلامی بھائی قِیام فرماتے اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنَّتوں کی تربیت پاکرقُرب وجَوار اوراپنے علاقوں میں واپس جا کر ’’نیکی کی دعوت‘‘کی دُھومیں مچاتے ہیں۔ مدنی تربیت گاہوں میں ہر وَقْت اسلامی بھائی مَوجُود ہوتے ہیںاور سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہتا ہے۔لہٰذا آپ کے پاس جتنا بھی وَقْت ہواسے فُضولیات میں بَرباد کرنے کے بجائے مَدَنی تربیت گاہوں میں حاضر ہوکر ضروریاتِ دین سیکھنےاور سُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے میں گُزارئیے ۔اِسی طرح اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پاکستان کے ان شہروں"باب المدینہ کراچی،مدینۃ الاولیاء ملتان،مرکز الاولیاء لاہور،سردارآبادفیصل آباد، گجرات ، راولپنڈی،گلزارِ طیبہ سرگودھا"میں اسلامی بہنوں کی بھی مدنی تربیت گاہیں قائم ہیں، جہاں پر اسلامی بہنیں اپنی سہولت کے مطابق مدنی تربیت گاہ میں آکر علمِ دِین سیکھنے اورسیکھ کردُوسروں کو سکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ذہانت و تقویٰ میں بے مثال تھے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے امام اعظم ابُوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نہایت زبردست ذہن، عُمدہ فکر اور شاندارذہانت کے مالک تھے،سرکارِ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فتاویٰ رضویہ شریف میں نقل فرماتے ہیں کہ حَضْرتِ سَیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی